جی این این سوشل

دنیا

اقوام متحدہ کے زیراہتمام تیسری افغان کانفرنس کا افتتاحی اجلاس آج سے شروع

3 رکنی پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا جبکہ پہلی بار شرکت کرنے والا افغان طالبان حکومتی وفد بھی دوحہ میں موجود ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اقوام متحدہ کے زیراہتمام تیسری افغان کانفرنس کا افتتاحی اجلاس  آج سے شروع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اقوام متحدہ کے زیراہتمام تیسری افغان کانفرنس کا افتتاحی اجلاس آج شام دوحہ میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 رکنی پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا جبکہ پہلی بار شرکت کرنے والا افغان طالبان حکومتی وفد بھی دوحہ میں موجود ہے۔

کانفرنس میں دنیا بھر کے نمائندگان خصوصی شرکت کریں گے۔

پہلی بارافغان طالبان حکومتی وفد بھی شرکت کے لیے دوحہ میں موجود ہوگا جبکہ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد، سہیل شاہین اور دیگر شامل ہوں گے۔

افتتاحی اجلاس میں افغان طالبان وفد بریفنگ دے گا، افغان کانفرنس میں دنیا بھر کے نمائندگان خصوصی شرکت کریں گے۔

پاکستان

عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، وزیر قانون کا یو این رپورٹ پر ردعمل

عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں، انہیں ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی گرفتاری  پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،  وزیر قانون کا یو این رپورٹ پر ردعمل

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور زیرالتواء مقدمات کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ نے عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات کو بلاجواز قرار دیا ہے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پرردعمل میں کہا کہ خود مختارریاست کے طور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ملکی آئین و قانون اورعالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، وہ ایک سزایافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل اورعدالتی نظام کا مظہر ہے ، آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پی ٹی آئی کا پنجاب حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

اپوزیشن کے معطل کئے گئے اراکین اسمبلی کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا پنجاب حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے پنجاب حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے پریس کانفنرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے معطل کئے گئے اراکین اسمبلی کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔ کل سے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے۔ اسمبلی کی کسی کمیٹی میں بھی شامل نہیں ہونگے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ فارم 47 اور جعلی وزیر اعلیٰ کا رویہ اپوزیشن کے ساتھ بے رحمانہ ہے پنجاب میں انہوں نے ایک ناکام بجٹ پیش کیا، محترمہ چاہتی ہے ہم ان کو اسمبلی آنے پر سلام کریں، محترمہ کے دور حکومت میں ہونے والے ظلم پر ہم نے احتجاج کیا جعلی وزیر اعلیٰ ہمارے احتجاج کو برداشت نہیں کر سکی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کے دوسرے روز کسی کو نوٹس کروا دیئے، کسی کے گھر پولیس بھیجی، اسپیکر اسمبلی نے وزیر اعلی کے آرڈر پر ہمارے 11 ارکان کو معطل کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے بڑے احتجاج ہوتے رہے ہیں ن لیگ نے ایوان میں کرسیاں تک توڑی تھیں، تاریخ میں آج تک کبھی اپوزیشن چیمبر کو تالے نہیں لگے۔حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلی کو ناکوں چنے چبوائیں گے، پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج اور اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

انہوں نے اسپیکر سے درخواست کی کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی اپوزیشن کو اسمبلی میں کیمپ لگانے کی اجازت دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں آٹھ سرکاری اداروں کے 155 ملازمین معطل

انسداد بدعنوانی کے ادارے نے وزارت داخلہ، صحت، تعلیم، مقامی اور دیہی امور اور ہاؤسنگ میں 382 ملزمان سے کرپشن کے الزامات کی تفتیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب میں  کرپشن کے الزام میں آٹھ سرکاری اداروں کے 155 ملازمین معطل

سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے ادارے ’نزاھہ‘ نے  جون 2024ء میں متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات کی چھان بین شروع کی، جس کے نتیجے میں وزارت داخلہ، صحت، تعلیم، مقامی اور دیہی امور اور ہاؤسنگ میں 382 ملزمان سے کرپشن کے الزامات کی تفتیش کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوران تفتیش تجارت، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کی وزارتوں کے ساتھ ساتھ وزارت ثقافت، زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے تعاون سے بدعنوانی کے متعدد جرائم جیسے رشوت، دفتری طاقت کا غلط استعمال، جعلسازی، اور منی لانڈرنگ میں ملوث 155 سرکاری ملازمین کو معطل کیا گیا۔ ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کے بعد کچھ ملزمان کو ضمانت پر رہا کیاگیا ہے۔

’نزاہہ‘ نے وضاحت کی کہ وہ سرکاری اداروں اور نجی اداروں پر اپنی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ کسی ایسے شخص کی نگرانی اور کنٹرول کیا جا سکے جو عوامی فنڈز کی خلاف ورزی کا مرتکب یا اپنے ذاتی فائدے کے حصول یا عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے۔

ادارہ انسداد بدعنوانی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مالی یا ادارہ جاتی بدعنوانی کی اطلاع ادارے کے ٹول فری نمبر 980 پردی جاسکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll