جی این این سوشل

جرم

اسرائیلی حملے میں مزید 23 فلسطینی شہید

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 86 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی حملے میں مزید 23 فلسطینی شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ میں فلسطینیوں پر دو حملے کیے ہیں  جن میں کم ازکم 23 فلسطینی شہید اور 91 زخمی ہوگئے۔

مقامی صحت حکام نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں گزشتہ 9 مہینے میں اسرائیلی جارحیت سے 38 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 86 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

علاقائی

خیبر پختونخواہ میں بارشوں کے عوض سیلاب کا خدشہ

بارشوں کے دوران اضلاع کی سطح پرعملے، ریسکیو ٹیموں کوالرٹ رکھا جائے اور اسپتالوں میں عملے اور ادویات کی دستیابی کےاقدامات کئےجائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخواہ میں بارشوں کے عوض سیلاب کا خدشہ

پی ڈی ایم اے نے رواں مون سون سیزن کے دوران خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب کے خطرے کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے اور ضلعی انتظامیہ انتظامات مکمل رکھیں اور مون سون کنٹی جنسی منصوبے پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو پی ڈی ایم اے کی گائیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا کہ سیلاب سے جانی ومالی نقصانات کو کم کرنے کے لئے تیاریاں کی جائیں۔

بارشوں کے دوران اضلاع کی سطح پرعملے، ریسکیو ٹیموں کوالرٹ رکھا جائے اور اسپتالوں میں عملے اور ادویات کی دستیابی کےاقدامات کئےجائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک  

آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے امن وامان کے قیام کے پیش نظر حساس معلومات ملنے پر باجوڑ کے علاقے میں ایک انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ  میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک  

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ کے علاقے میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک  

آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے امن وامان کے قیام کے پیش نظر حساس معلومات ملنے پر باجوڑ کے علاقے میں ایک انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کیا۔ 
دوران آپریشن، سیکیورٹی فورسز کا سامنا تخریب کاروں سے ہوا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 
ٓئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں  ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد عرفان اللہ عرف عدنان مارا گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
باجوڑ میں اہل علاقہ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھر پورحمایت کا یقین دلایا۔ 
پاکستانی افواج ملک کے طول و عرض میں امن و امان کے قیام کی خاطر ہر دم کوشاں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودیہ نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزہ شرائط آسان کردیں

 سعودی عرب نے پشاور، کوئٹہ، لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں واقع چھ  دفاتر کے ذریعے پاکستانی مسافروں کے لیے ویزا درخواست کے عمل کوآسان بنایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودیہ نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزہ شرائط آسان کردیں

ریاض: سعودی عرب نے پاکستانی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا میں  آسانیاں پیدا کر دی ہیں، جس سے درخواست دہندگان کو ایک بینک سٹیٹمنٹ جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے جس میں کم از کم ماہانہ 750 ڈالرجمع ہوں ، یہ  جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ 2023 میں سعودی عرب آنے والے پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


بیان میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ سعودی عرب 2024 میں 27 لاکھ پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتا ہے ۔

 سعودی عرب نے پشاور، کوئٹہ، لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں واقع چھ  دفاتر کے ذریعے پاکستانی مسافروں کے لیے ویزا درخواست کے عمل کوآسان بنایا ہے ۔ 


واضح رہے کہ  سعودی عرب نے سعودیہ اور فلائناس کے راستے آنے والے مسافروں کے لیے ٹرانزٹ ویزا متعارف کرایا، جس سے وہ 96 گھنٹے تک ملک کی سیر کر سکتے ہیں۔

گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستانی مسافروں کے لیے ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا متعارف کرایا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll