جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک کی  جھوٹے بیانیوں پر سیاست دانوں کو تنبیہ

بانی ایکس ایلون مسک نے تنبیہ کی کہ ٹویٹر کے اکاؤنٹ چلانے والوں کے علم میں ہونا چاہیے کہ ٹویٹر پر اب کسی بھی جھوٹی خبر کی جگہ نہیں ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک کی  جھوٹے بیانیوں پر سیاست دانوں کو تنبیہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک نے اپنے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دان کب سمجھیں گے کہ اب ٹویٹر پر جھوٹے بیانیے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ 
ایلون مسک نے امریکی سیاست دان کمالہ ہیرس کے ٹویٹ کو شیئر کیا جس میں کمالہ ہیرس نے اس بات کا اظہار کیا کہ اگر آئندہ الیکشنز میں ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تو وہ خواتین کے اسقاط حمل پر پابندی عائد کر دیں گے۔ 
کمالہ ہیرس نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ اگر آئندہ الیکشنز کے نتیجے کے طور پر جو بائیڈن کی حکومت بن گئی تو وہ ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کریں گے۔ 
بانی ایکس ایلون مسک نے تنبیہ کی کہ ٹویٹر کے اکاؤنٹ چلانے والوں کے علم میں ہونا چاہیے کہ ٹویٹر پر اب کسی بھی جھوٹی خبر کی جگہ نہیں ہے۔

تفریح

معروف پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں ایک بار پھر واپسی 

فواد خان کی ایسٹ ووڈ اسٹوڈیو کی زیرنگرانی بننے والی فلم میں بھارتی اداکارہ وانی کپور بطور ہیروئن جلوہ گر ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں ایک بار پھر واپسی 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ دنوں میں پاکستانی معروف اداکار فواد خان ایک بار پھر بالی ووڈ کی فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ 
فواد خان کی ایسٹ ووڈ اسٹوڈیو کی زیرنگرانی بننے والی فلم میں بھارتی اداکارہ وانی کپور بطور ہیروئن جلوہ گر ہوں گی۔ 
فلم کے نام اور ٹیم کے بارے میں مزید معلومات تا حال منظر عام پر نہیں آسکیں، مگر فلم کی پروڈکشن لندن میں متوقع ہے۔ 
اس سے قبل پاکستانی اداکار فواد خان نے بالی ووڈ کی ہٹ فلمون میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2014 میں فلم ’’خوبصورت‘‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے فواد خان نے بالی ووڈ فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ اور ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں بھی کام کیا۔ 
بدقستی سے ماضی میں پاک بھارت کشیدگیوں کے باعث پاکستانی اداکاروں نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے گریز کیا، مگر حال ہی میں اداکار فواد خان کی بھارتی فلم میں واپسی کی خبر دیگر پاکستانی اداکاروں کے لیے بھی بالی ووڈ میں جانے کی راہیں ہموار کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ہری پور، مسافر وین کھائی میں گر گئی، 7 افراد جاں بحق

حادثے میں 7 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہری پور، مسافر وین کھائی میں گر گئی، 7 افراد جاں بحق

ہری پور میں مسافر وین گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری وین صوابی میرا سے اسلام آباد ایئر پورٹ جا رہی تھی کہ چہکائی کے مقام پر وین تیز رفتاری کےباعث دو سو فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 7 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شدید طوفان اور بارش کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وین میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سوار تھے، زخمیوں میں متعدد کی حالت غیر ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ویتنام میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران80 ہزار 500 نئی کمپنیاں قائم

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی قائم ہونے والی زیادہ تر کمپنیاں چھوٹے سائز کے ادارے ہیں جن میں سے 92.3 فیصد کا تعلق خدمات کے شعبہ سے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویتنام میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران80 ہزار 500 نئی کمپنیاں قائم

ویتنام میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران80 ہزار 500 نئی کمپنیاں قائم کی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران قائم کی گئی کمپنیوں سے 6.1 فیصد زیادہ ہیں۔ شنہوا نے ویتنام کے جنرل شماریات کے دفتر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں رجسٹرڈ ہونے والے نئے کاروباری اداروں کے سرمائے کا تخمینہ 744.2 ٹریلین ویتنامی ڈونگ (29.2 بلین امریکی ڈالر) لگایا گیا ہے۔

اس عرصے میں قائم ہونے والی نئی کمپنیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق بجلی، پانی، گیس کی پیداوار اور فراہمی کے شعبہ سے ہے اور ان میں 15.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آٹوموبائل اور موٹر سائیکل کی مرمت کے شعبے میں قائم ہونے والی کمپنیوں میں 13.8فیصد اور مینوفیکچرنگ اور پروسیسنگ انڈسٹری کے شعبہ میں قائم ہونے والی نئی کمپنیان گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 8.2 فیصد زیادہ ہیں۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی قائم ہونے والی زیادہ تر کمپنیاں چھوٹے سائز کے ادارے ہیں جن میں سے 92.3 فیصد کا تعلق خدمات کے شعبہ سے ہے۔مزید برآں ویتنام میں ایسی کمپنیاں جو بند ہو چکی تھیں میں سے 39 ہزار کمپنیوں نے رواں سال جنوری اور جون کے درمیان اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll