جی این این سوشل

پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب

عدالت نے کیسز کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، عمر ایوب ، علی نواز اعوان و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں درج دو مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

جج نے ریمارکس دیے کہ عمران خان اور پرویز الٰہی سمیت 176 ملزمان کا چالان آگیا ہے، ایڈووکیٹ سردار مصروف نے بتایا کہ اسد عمر اس کیس سے ڈسچارج ہوچکے ہیں، جج نے کہا کہ جو ملزمان غیر حاضر ہیں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رہے ہیں، آخری موقع ہے اگر آئندہ سماعت پر حاضری یقینی نہ بنائی گئی تو ضمانتیں خارج کردی جائیں گی۔

بعد ازاں عدالت نے کیسز کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی ، عمر ایوب ، علی نواز اعوان و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں 2 مقدمات درج ہیں، توڑ پھوڑ کیسز میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر ایما کا الزام ہے، ان کیسز میں علی نواز اعوان ، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور عبوری ضمانت پر ہیں۔

جرم

لاہور:گھریلو ملازمہ کو برہنہ کرکے بیہمانہ تشدد ، ناک اور بازو کی ہڈیاں فریکچر

ڈی آئی جی آپریشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور:گھریلو ملازمہ  کو برہنہ کرکے  بیہمانہ تشدد ، ناک اور بازو کی ہڈیاں فریکچر

لاہور: لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں ایک 13 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ کو گھر کے مالکان نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ 
تفصیلات کے مطابق کمسن گھریلو ملازمہ کی والدہ کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا گیا، جس میں ملازمہ نے بتایا کہ مالکان نے ملازمہ کو برہنہ کیا اور پھر ڈنڈے اور لوہے کے راڈوں کے ساتھ ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ 
مالکان کو شبہ تھا کہ ملازمہ گھر کے قیمتی سامان کی چوری میں ملوث ہے، جس کے پیش نظر انہوں نے ملازمہ سے تفتیش شروع کر دی۔ 
میاں بیوی کے ملازمہ پر بدترین تشدد سے کمسن ملازمہ کے ہاتھ اور ناک کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ 


ڈی آئی جی آپریشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔ 
پولیس کے مطابق ملزم حسام کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

دورے میں وہ کراچی بندرگاہ کے معمولات کا جائزہ لیں گے اور ان میں بہتری کیلئے اہم فیصلے کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ۔

دورے میں وہ کراچی بندرگاہ کے معمولات کا جائزہ لیں گے اور ان میں بہتری کیلئے اہم فیصلے کریں گے۔

وزیراعظم کو کراچی پورٹ ٹرسٹ ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی ، ان کی درآمدات اوربرآمدات کے شعبوں سے وابستہ کاروباری افراد کے وفود سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔

دورے کے موقع پر وزیراعظم قومی آمدن اور تاجربرادری کیلئے سہولتوں میں اضافے، درآمدی اوربرآمدی شعبے کیلئے اصلاحات پربریفنگ لیں گے۔

اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ، ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورے میں وزیر اعلیٰسندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقاتیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کی تاجر برداری سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔شہباز شریف کراچی پورٹ کا دورہ کرتے ہوئے بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ لیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

رش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے، لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروںمیں ہونے والے ہلکی اور تیز بارش سے موسم قدر خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے۔

آج لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، اور رات کے وقت ہلکی اور تیز بارش کے امکانات بھی ہیں۔ مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کل لاہور سے نکل جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں سے پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll