جی این این سوشل

کھیل

یوروکپ، فرانس ،پرتگال اور سپین کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

فرانس نے بیلجیئم کو ایک صفر سے ہرادیا، فرانس کی جانب سے واحد گول جین ورٹونگھن نے میچ کے 85 ویں منٹ میں کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوروکپ، فرانس ،پرتگال اور سپین  کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
یوروکپ، فرانس ،پرتگال اور سپین کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

فرانس ، پرتگال اور سپین نے یورو کپ 2024 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

فرانس نے بیلجیئم کو ایک صفر سے ہرادیا، فرانس کی جانب سے واحد گول جین ورٹونگھن نے میچ کے 85 ویں منٹ میں کیا۔

دوسرے پری کوارٹر فائنل میں پرتگال نے سلوونیا کو پینلٹیز پر تین صفر سے شکست دی۔

دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف سخت کوششوں کے باوجود مقررہ وقت میں گول نہ کر پائیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹیز پر ہوا۔

کوارٹر فائنل میں سپین کا مقابلہ جرمنی سے، پرتگال کا فرانس سے اور انگلینڈ کا سوئٹزرلینڈ سے طے پایا ہے۔

دنیا

اسرائیل کے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملے سے مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 953 ہوگئی جبکہ 87 ہزار 266 سے زائد زخمی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملے سے مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملے سے مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے شہر خان یونس میں ناصر اسپتال کے قریب پانچ منزلہ عمارت پر اسرائیلی حملے میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

صہیونی فورسز کی خان یونس میں ایک اور حملے میں 12 فلسطینی لقمہ اجل بنے۔

واضح رہے کہ غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 953 ہوگئی جبکہ 87 ہزار 266 سے زائد زخمی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران میں صداراتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا

جلیلی نے 9 ملین 4 لاکھ 73 ہزار 298 ووٹ حاصل کیےاوران کے ووٹوں کا تناسب 38.6 فیصد رہا۔ اصلاح پسندوں کے واحد امیدوار پیزشکیان اور قدامت پسند جلیلی 5 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مد مقابل آئیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں صداراتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا

ایران میں صداراتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا۔ 14ویں صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے تجاوز نہیں کر سکا۔

صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پیز شیکیان اورسعید جیلیلی میں مقابلہ ہوگا۔ صدارتی الیکشن میں کوئی امیدوارمطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا، جس کے باوجود دوبارہ الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایران صدارتی انتخابات میں امیدوارکو 50 فیصد ووٹ حاصل کرنا لازمی ہیں۔

سعید جلیلی اور مسعود پیزشکیان 5 جولائی کو دوسرے مرحلے میں مد مقابل آئیں گے۔ اصلاح پسند امیدوار مسعود پیزشکیان اور قدامت پسند امیدوارسید جلیلی، جنہوں نے انتخابات میں دوسرے امیدواروں پر برتری حاصل کی اب دوسرے راؤنڈ میں چلے گئے۔

ایرانی وزارت داخلہ کے انتخابی مرکز کے ترجمان محسن اسلامی کے مطابق ملک بھر میں 59 ہزار مراکز میں قائم بیلٹ بکسوں میں کل 24 ملین 5 لاکھ 35 ہزار 185 ووٹ  کاسٹ ہوئے، پیزشکیان کو 10 ملین 4 لاکھ 15 ہزار 191 ووٹ ملے۔ اس طرح پیزشکیان کے ووٹوں کی شرح 42.5 فیصد  رہی۔

جلیلی نے 9 ملین 4 لاکھ 73 ہزار 298 ووٹ حاصل کیےاوران کے ووٹوں کا تناسب 38.6 فیصد رہا۔ اصلاح پسندوں کے واحد امیدوار پیزشکیان اور قدامت پسند جلیلی 5 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مد مقابل آئیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

وزیر اعظم تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا آپریشن عزم استحکام پر  آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کرلیا ،تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعظم بیرون ملک دورے سے واپسی پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔

نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزرا اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔

پاکستان تحریک انصاف نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی ہے اور ایوان سے منظور کرانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام نے بھی آپریشن کی مخالفت کی۔

بعدازاں وزیراعظم آفس نے عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے وضاحت کی کہ بڑے پیمانے پر کسی فوجی آپریشن پرغور نہیں کیا جا رہا ہے جہاں آبادی کی نقل مکانی کی ضرورت ہوگی اور عزمِ استحکام کا مقصد پہلے سے جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر مسلح کارروائیوں کو مزید متحرک کرنا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll