جی این این سوشل

دنیا

بانی پی ٹی آئی پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے، ہم زیر التوا کانگریس کی قانون سازی پر بات نہیں کریں گے، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا
بانی پی ٹی آئی پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے، ہم زیر التوا کانگریس کی قانون سازی پر بات نہیں کریں گے۔

ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے، پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنا ہیں، امریکا دنیا بھر میں پڑوسی ممالک میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اعلیٰ حکام نے مسلسل، نجی اور عوامی طور پر پاکستان پر زور دیا کہ آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کیا جائے، اس میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع اور مذہبی آزادی بھی شامل ہے، یہ معاملہ اٹھاتے رہے ہیں۔

پاک بھارت تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنے ہیں۔

پاکستان

حکومت کا آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

وزیر اعظم تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا آپریشن عزم استحکام پر  آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کرلیا ،تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعظم بیرون ملک دورے سے واپسی پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔

نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزرا اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔

پاکستان تحریک انصاف نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی ہے اور ایوان سے منظور کرانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام نے بھی آپریشن کی مخالفت کی۔

بعدازاں وزیراعظم آفس نے عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے وضاحت کی کہ بڑے پیمانے پر کسی فوجی آپریشن پرغور نہیں کیا جا رہا ہے جہاں آبادی کی نقل مکانی کی ضرورت ہوگی اور عزمِ استحکام کا مقصد پہلے سے جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر مسلح کارروائیوں کو مزید متحرک کرنا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 494 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 28 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.38 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.18 ارب ڈالر ہوگئے۔


گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 494 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر

کابینہ کی جانب سے  فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر

وفاقی حکومت کے بجلی کے گھریلوصارفین کیلئے تجویز کردہ مختلف سلیبز پراضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا۔ فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیاگیا، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے ایک سے 100 یونٹ استعمال پر ٹیرف7.11 روپے اضافے سے 23.59 روپے جبکہ ماہانہ101سے 200 یونٹ پر استعمال پر فی یونٹ 7.12 روپے اضافے سے30.07 روپے ہوگیا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا بجلی ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے اور ماہانہ301 سے400یونٹ پر ٹیرف7.02 روپے اضافے سے فی یونٹ ٹیرف 39.15روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ماہانہ401 سے500 یونٹ 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے فی یونٹ، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے جبکہ ماہانہ601 سے 700 یونٹ پربجلی ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے  فی یونٹ اور  ماہانہ700 یونٹ سےزیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوگا۔

دستاویز کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 3.95،  ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے اضافے سے11.69 روپےفی یونٹ مقررکرنے کی تجویز ہے جبکہ ماہانہ 101سے 200 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے اضافے سے 14.16 روپے فی یونٹ ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll