انسداد بدعنوانی کے ادارے نے وزارت داخلہ، صحت، تعلیم، مقامی اور دیہی امور اور ہاؤسنگ میں 382 ملزمان سے کرپشن کے الزامات کی تفتیش کی


سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے ادارے ’نزاھہ‘ نے جون 2024ء میں متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات کی چھان بین شروع کی، جس کے نتیجے میں وزارت داخلہ، صحت، تعلیم، مقامی اور دیہی امور اور ہاؤسنگ میں 382 ملزمان سے کرپشن کے الزامات کی تفتیش کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوران تفتیش تجارت، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کی وزارتوں کے ساتھ ساتھ وزارت ثقافت، زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے تعاون سے بدعنوانی کے متعدد جرائم جیسے رشوت، دفتری طاقت کا غلط استعمال، جعلسازی، اور منی لانڈرنگ میں ملوث 155 سرکاری ملازمین کو معطل کیا گیا۔ ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کے بعد کچھ ملزمان کو ضمانت پر رہا کیاگیا ہے۔
’نزاہہ‘ نے وضاحت کی کہ وہ سرکاری اداروں اور نجی اداروں پر اپنی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ کسی ایسے شخص کی نگرانی اور کنٹرول کیا جا سکے جو عوامی فنڈز کی خلاف ورزی کا مرتکب یا اپنے ذاتی فائدے کے حصول یا عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے۔
ادارہ انسداد بدعنوانی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مالی یا ادارہ جاتی بدعنوانی کی اطلاع ادارے کے ٹول فری نمبر 980 پردی جاسکتی ہے۔

بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز
- 2 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 15 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے
- 16 منٹ قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 14 گھنٹے قبل

فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ کی آمدنی کا 25فیصد سیلاب زدگان کو دیا جائے گا،پروڈیوسر کا اعلان
- 8 منٹ قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 15 گھنٹے قبل

امریکہ نے بگرام ائیر بیس کی واپسی کےلیے مذاکرات کی تصدیق کر دی
- 2 گھنٹے قبل

معروف امریکی گلوکار طیارہ حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا اشتراک، تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
- 27 منٹ قبل

شدید سیلا بی صورتحال کےباعث موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند
- 2 گھنٹے قبل

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی
- 2 گھنٹے قبل