جی این این سوشل

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور

ضمانت منظور ہونے کے باوجود بشری بی بی کو رہا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ عدت میں نکاح کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت  منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے،جب وارنٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر مؤثر ہے، 10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی مؤقف تھا کہ بشری بی بی کے وارنٹ جاری نہیں کیے۔

عدالت نے بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی۔ ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ ضمانت منظور ہونے کے باوجود بشری بی بی کو رہا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ عدت میں نکاح کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں۔
 

پاکستان

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیا ر رہنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

لاہور : پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے صوبہ کے زیادہ تر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں بارشیں اتوار تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا پنجاب کے دریائوں میں اس وقت پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، تاہم انہوں نے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پردرمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ جاری کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیا ر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی طلبی پر جیل پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

ہم سب ایک ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، عمر ایوب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی طلبی پر جیل پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

پی ٹی آئی رہنماؤں عمرایوب،شبلی فراز، شہریار آفریدی، رؤف حسن نے کہا کہ ہم متحد ہیں اور متحد رہیں گے، سارے کان کھول کر سن لیں اگلے وزیراعظم قیدی نمبر804 ہوں گے، ہم سب ایک ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے

اندرونی اختلافات کی اطلاعات پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے آج پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کےلئے بلایا تھا، تاہم ملاقاتیوں کی فہرست کے حوالے سے اختلافات کے باعث جیل پہنچنے والے کسی بھی پی ٹی آئی رہنما کو جیل میں داخلے کی اجازت نہیں مل سکی۔

بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں اور یہ کہ انہوں نے دونوں گروپس کو ملاقات کے لیے طلب کیا ہے۔عمران خان کے طلب کیے جانے پر شاندانہ گلزار، فردوس شمیم نقوی، جنید اکبر، عمر ایوب، شبلی فراز اور رؤف حسن کے علاوہ شہریار آفریدی بھی جیل پہنچے۔

لیکن جب عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل پہنچے تو کسی کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی اور تمام رہنما جیل کے باہر کھڑے رہے، اس دوران بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت بھی ختم ہو گیا۔

ملاقات کی اجازت نہ ملنے پرعمر ایوب کی جیل عملہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور انہوں نے سپرنٹنڈنٹ سمیت جیل عملہ کو برا بھلا کہا، عمر ایوب نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ٹاؤٹ بھی کہہ دیا۔

عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج بانی چئیرمین سے ملاقات تھی، ساڑھے 4 بجے تک ہمیں ملاقات کرنے نہیں دی گئی، پولیس چوکی پر موجود ایس ایچ او جاوید نے ہمیں روکا۔

ان کا کہنا تھا کہ شبلی فراز سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن ہیں، میں قومی اسمبلی کا لیڈر آف اپوزیشن ہوں، ہمیں آج قیدی سے ملنے سے روکا گیا۔ یہ سمجھتے ہیں ہمیں نفسیاتی طور پر دباؤ میں لائیں گے، ان کا دماغ خراب ہے یہ نفسیاتی مریض بن چکے ہیں۔ ہماری ملاقات کورٹ آرڈرز کے مطابق طے تھی۔

ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک پیج پر ہے، ہم سب ایک ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی پنجاب ٹاؤٹ ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی سب سے بڑا ڈاکو ہے، ان سب کو پریویلیج موشن کے ذریعے لائن حاضر کریں گے، ان سے پوچھا جائے گا ملاقات سے کیوں روکا گیا۔

قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا کہنا تھاکہ ہم جب پہلے بھی یہاں آتے مختلف طریقوں سے ہمیں ذلیل کیا جاتا ہم یہاں جتنے بھی کھڑے ہیں ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں، عزت ذلت دینے والا اللہ ہم عدالتی احکامات کے مطابق ملاقات کے لیے آتے ملاقات عمران خان کا حق ہے جیسے دیگر قیدیوں کا حق ہوتا ہے، پارٹی ٹوٹنے کا شور مچانے والے سن لیں پارٹی پریس کانفرنسوں سے نہیں ٹوٹی اور اب بھی نہیں ٹوٹے گی۔ ہمارا لیڈر عمران خان ہے اور ہم اس کے پیچھے متحد ہیں۔

اس موقع پر خاتون پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، اگر میرا اختلاف ہوتا تو یہاں نہ آتی۔ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے، ہم دو گھنٹے دھوپ میں کھڑے رہے، پی ٹی آئی پر کسی کا باپ بھی پابندی نہیں لگا سکتا۔

شہریار آفریدی نے بھی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی کرلیں ہم نہ جھکیں گے نہ تقسیم ہوں گے، ہم بانی چیئرمین کے سپاہی ہیں، ان کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، یہ مخالفین کا ایک حربہ ہے کہ پارٹی کو تقسیم کیا جائے۔ جو ڈاکو چور حکومت میں ہیں ان کے لئے پیغام ہے ہم ایک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری دوروزہ دورےپربلوچستان پہنچ گئے

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ناراض ارکان سے ملاقاتیں بھی کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری دوروزہ دورےپربلوچستان پہنچ گئے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری دوروزہ دورےپربلوچستان پہنچ گئے۔
ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ کے اعشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔ پارٹی ارکان صوبائی اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف فنڈز کی تقسیم کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کےمطابق پارٹی قیادت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی ارکان سے ملنے کا فیصلہ کیا۔بلوچستان کابینہ کے کچھ ارکان بھی وزیراعلیٰ سے نالاں ہیں۔  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ناراض ارکان سے ملاقاتیں بھی کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll