عدالت نے عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، فیصل جاوید، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان، اسد قیصر سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا


اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج مقدمے سے سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کردیا۔
عدالت نے عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، فیصل جاوید، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان، اسد قیصر سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، فیصل جاوید، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان اور اسد قیصر کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات کے حوالے سے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دینے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کے لیے سڑکوں پر آکرکئی مقامات پر ٹائرز جلاکر سڑکیں بلاک کردی تھیں۔
دوسری جانب اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی نے تھانہ کھنہ میں درج 2 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (بانی پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی حاضری کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ جج طاہرعباس سپرا نے آئندہ سماعت پر غیر حاضر ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کا بھی کہہ دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ کھنہ میں درج 2 مقدمات کی سماعت کی۔
آزادی مارچ کیس میں عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید اور دیگر بری ہوگئے،عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ جج طاہرعباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ جو ملزمان اگلی سماعت میں پیش نہیں ہوں گے ان کو اشتہاری قرار دیا جائے گا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 5 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 10 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 5 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago





