جی این این سوشل

کھیل

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ نے اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ورلڈ کپ میں  ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ نے اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی۔

گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کے ڈسپلن، سوچ اور کھیل سے آگاہ کیا۔ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی تھی، قومی ٹیم کو بھارت اور امریکا نے شکست دی تھی۔  

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، رپورٹس کی روشنی میں محسن نقوی بورڈ عہدیداران اورسابق کرکٹرز سےمشاورت بھی کریں گے جب کہ مشاورت مکمل ہونے پر مستقبل سے متعلق فیصلے ہوں گے۔

ذرائع کےمطابق گیری کرسٹن نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور کھیل سے آگاہی پر تفصیلی لکھا، ہیڈ کوچ نے ٹیم میں بہتری لانے کے لیے تجاویز بھی دی ہیں۔

ذرائع  کے مطابق گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں  اور رپورٹ میں وہی پوائنٹس ہیں جس کا گیری کرسٹن نے اپنی تقریر میں ذکر کیا تھا۔

پاکستان

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم محرم الحرام 8 جولائی کو ہو گی

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ایک کے عقیدت کا احترام کرنا ہے، کوئی مجلس، کوئی جلوس، کوئی محفل کا انعقاد کر کے اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ،  یکم محرم الحرام 8 جولائی کو  ہو گی

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم محرم الحرام 1446 ہجری 8 جولائی بروز پیر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق یکم محرم الحرام 8 جولائی بروز پیر کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔  

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ایک کے عقیدت کا احترام کرنا ہے، کوئی مجلس، کوئی جلوس، کوئی محفل کا انعقاد کر کے اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ، حضرت محمد مصطفی ﷺنے فرمایا کہ امام حسن ؓاور امام حسین ؓجنت کے سردار ہیں، ہمیں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

 معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا امبانی خاندان کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستانی برینڈ کے کپڑوں کا انتخاب 

سوشل میڈیا صارفین نے عالیہ بھٹ کے کپڑوں کی ڈیزائننگ کو سراہا۔ پرستاروں نےعالیہ بھٹ کو اس لہنگے میں سنگیت کے باقی سب شرکاء سے منفرد قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا امبانی خاندان کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستانی برینڈ کے کپڑوں کا انتخاب 

معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک خوبصورت لہنگا پہنے اپنی تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں عالیہ بھٹ نے ایک گہرے رنگ کا ویلوٹی لہنگا ملبوس کیا ہوا ہے جو انہوں نے مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی تقریب ’’سنگیت‘‘ میں شرکت کے لیے زیب تن کیا۔

عالیہ بھٹ کا لہنگا پاکستانی معروف پاکستانی برینڈ  نے تیار کیا ہے۔ عالیہ بھٹ کے لہنگے کی تیاری کے لیے اسٹائلنگ معروف اسٹائلنگ برینڈ پریانکارکپاڈیا نے کی، جبکہ عالیہ بھٹ کی زیب تن کی ہوئی جیولری معروف جیولری برینڈ کےمین جیولری کی ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)

سوشل میڈیا صارفین نے عالیہ بھٹ کے کپڑوں کی ڈیزائننگ کو سراہا۔ پرستاروں نےعالیہ بھٹ کو اس لہنگے میں سنگیت کے باقی سب شرکاء سے منفرد قرار دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 آئی ایم ایف جولائی میں ٹیکسز اور ٹیرف کے نفاذ کے مطالبے پر ڈٹ گیا

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق  100 یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 37.38 روپے ہو جائے گا، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا بنیادی ٹیرف 45.15 روپے تک چلا  جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 آئی ایم ایف جولائی میں ٹیکسز اور ٹیرف کے نفاذ کے مطالبے پر ڈٹ گیا

 آئی ایم ایف جولائی میں ٹیکسز اور ٹیرف کے نفاذ کے مطالبے پر ڈٹ گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو شرط پر نظر ثانی کی درخواست بھی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نئے پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کا بنیادی مطالبہ  ہے ،آئی ایم ایف نے ٹیرف کےساتھ بجلی پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ بھی کیا ہے،جس کے باعث رواں سال گھریلو صارفین کا بنیادی ٹیرف 69.27 روپے تک جانے کا خدشہ ہے، ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈ جسٹمنٹس کے تحت بھی الگ سے اضافہ ہوگا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق  100 یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 37.38 روپے ہو جائے گا، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا بنیادی ٹیرف 45.15 روپے تک چلا  جائے گا، ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال پر ٹیرف 50.17 روپے ہو جائے گا،  400 یونٹ ماہانہ استعمال کا بنیادی ٹیرف 56.73 روپے ہو جائے گا، ماہانہ 500 یونٹ تک استعمال پر بنیادی ٹیرف 59.76 روپے تک چلا جائے گا، 501 سے 600 تک یونٹ کا بنیادی ٹیرف 61.70 روپےہو جائیگا، ماہانہ 700 یونٹ کے استعمال پر ٹیرف 63.24 روپے ہو جائیگا، ٹیکسز کے ساتھ 700 یونٹ سے زائد ٹیرف 69.27 روپے ہو جائے گا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll