جی این این سوشل

علاقائی

راولپنڈی میں دوسری شادی کرنے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج

ملزم نے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے مجھ سے دوسری شادی کی جبکہ ملزم پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ ہے، مقدمہ کے متن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

راولپنڈی میں دوسری شادی کرنے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج
راولپنڈی میں دوسری شادی کرنے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی میں عدالت نے خود کو کنوارہ ظاہر کر کے دوسری شادی کرنے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مقدمہ ملزم واجد منصور کی دوسری اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

متن مقدمہ کے مطابق ملزم نے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے مجھ سے دوسری شادی کی جبکہ ملزم پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ ہے۔ ملزم نے جھوٹ، فراڈ اور دھوکا کے ذریعے اپنے بدنیت عزائم حاصل کرنے کے لیے دوسری شادی کی۔

شوہر کے خلاف تعزیرات پاکستان کے سیکشن465،420 ،495 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا، مذکورہ دفعات کے تحت شوہر کو کم سے کم 10 سال کی سزا ہو سکے گی،ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے شوہر کے خلاف مقدمہ میں ناقابل ضمانت دفعات شامل کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

پولیس کے مقدمہ درج نہ کرنے پر مدعیہ خاتون نے ایف آئی آرکیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، خاتون کی طرف سے عدالت میں سید عمر سہیل شاہ ایڈووکیٹ، راشد عمر اولکھ ایڈووکیٹ، راجہ شبیر احمد ایڈووکیٹ اور محمد عثمان ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

مذکورہ دفعات کے تحت پنجاب میں پہلی بار کسی شوہر پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے، ایف آئی آر تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں رجسٹرڈ ہوئی۔ 

جرم

راولا کوٹ جیل سے فرار ہونے والے 4 قیدی گرفتار

30 جون کو ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 18 قیدی فرار ہوگئے تھے جبکہ ایک قیدی گولی لگنے سے ہلاک ھو گیا تھا، جیل سے فرار ہونے والے مزید قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولا کوٹ جیل سے فرار ہونے والے  4 قیدی گرفتار

راولا کوٹ : راولاکوٹ میں جیل سے گزشتہ دنوں فرار ہونے والے 18 قیدیوں میں سے مزید ایک کو پکڑ لیا گیا، جس کے بعد دوبارہ گرفتار قیدیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والا قیدی مکرم بھی دوبارہ قانون کے شکنجے میں آگیا، ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ محمد ریاض مغل کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب ریڈ کرکے چوتھے قیدی کو پکڑا۔ مکرم کو دفعہ 377 میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

30 جون کو ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 18 قیدی فرار ہوگئے تھے جبکہ ایک قیدی گولی لگنے سے ہلاک ھو گیا تھا، جیل سے فرار ہونے والے مزید قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ 4 جولائی کو بھی جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 3 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں نعمان، عثمان اورفیضان شامل ہیں، انھیں جنگل سے گرفتارکیا گیا۔

یاد رہے کہ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے تیس مئی کو رجسٹرار ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا جس میں ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ کو خطرناک قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کے امکانات کے پیش نظر انتہائی غیر محفوظ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے مفرور قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کیلئے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم محرم الحرام 8 جولائی کو ہو گی

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ایک کے عقیدت کا احترام کرنا ہے، کوئی مجلس، کوئی جلوس، کوئی محفل کا انعقاد کر کے اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ،  یکم محرم الحرام 8 جولائی کو  ہو گی

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم محرم الحرام 1446 ہجری 8 جولائی بروز پیر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق یکم محرم الحرام 8 جولائی بروز پیر کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔  

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ایک کے عقیدت کا احترام کرنا ہے، کوئی مجلس، کوئی جلوس، کوئی محفل کا انعقاد کر کے اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ، حضرت محمد مصطفی ﷺنے فرمایا کہ امام حسن ؓاور امام حسین ؓجنت کے سردار ہیں، ہمیں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت کو مستقل چھوڑنے کی تیاری 

معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اکثر اپنے انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا کہ انہیں رہنے کے لیے یورپ پسند ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت کو مستقل چھوڑنے کی تیاری 

 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق معروف بھارتی کرکٹر و سابق کپتان ویرات کوہلی اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ مستقل بنیادوں پر بھارت کو چھوڑ کر یورپ میں مقیم ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 
 سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنی بیوی اور معروف بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے ہمراہ اپنے بیٹے آکائے کی پیدائش کا دورانیہ بھی لندن میں گزارا۔حال ہی میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی بھارت آئے، جہاں انہوں نے وکٹری پریڈ میںں شرکت کی۔ بعد ازاں، اگلے ہی روز سابق کپتان اپنی فیملی کےہمراہ لندن چلے گئے۔  
معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اکثر اپنے انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا کہ انہیں رہنے کے لیے یورپ پسند ہے۔ وہ اس بات کا بھی بارہا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ ایسی جگہ اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں جو پر سکون ہو۔
 ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ یورپ میں رہنے کو اس لیے بھی ترجیح دیتے ہیں کیوںکہ وہاں پر زیادہ تر لوگ انہیں پہچان نہیں پاتے۔ اس طرح وہ باآسانی ایک عام شہری کی طرح گھوم پھر کر عمدہ زندگی گزار سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll