علاقائی

پنجاب حکومت کی محرم میں سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے وفاقی وزارت دخلہ کو خط لکھ دیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jul 5th 2024, 10:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت کی محرم میں سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری

پنجاب حکومت نے مذہبی انتہاپسندی اور مذہبی منافرت کے واقعات سے بچنے کے لیے 6 سے 11 محرم الحرام تک سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری کرلی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے وفاقی وزارت دخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 6 محرم سے 11 محرم تک پنجاب بھر میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک بند رکھا جائے۔

حکومت نے وٹس ایپ کو بھی بند رکھنے کی سفارش کی ہے، سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کی منظوری سٹینڈنگ کمیٹی نے دی جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھجوایا، پابندی کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔