Advertisement

آسٹریلوی کوچ شینن ینگ کا انٹرنیشنل کرکٹرز کو پاکستان میں لانے کا عندیہ 

معروف کوچ شینن ینگ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ کلاس کرکٹر قرار دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 6 2024، 1:40 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلوی کوچ شینن ینگ کا انٹرنیشنل کرکٹرز کو پاکستان میں لانے کا عندیہ 
آسٹریلوی کوچ شینن ینگ اپنے حالیہ نجی نوعیت کے دورہ پاکستان کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت پی سی بی کے حکام سے ملے۔ 
معروف کوچ شینن ینگ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ کلاس کرکٹر قرار دیا۔ 
آسٹریلوی کوچ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلنا پسند ہے۔ اپنے آخری دورہ پاکستان کے دوران بھی آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کی خوبصورتی اور سیکیورٹی اقدامات نے مسحور کیا تھا۔ 
آسٹریلوی کوچ نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں میچز میں شرکت کے لیے بین الاقوامی کرکٹرز پاکستان آئیں گے، جس کے لیے وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ 
واضح رہے کہ معروف آسٹریلوی کوچ شینن ینگ اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چند اہم فیصلوں کے لیے جانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ حالیہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بطور کپتان رہنے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم معاملات زیرغور ہیں۔
Advertisement