Advertisement

صدر،وزیراعظم کی کیئرسٹارمرکوبرطانوی انتخابات میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سٹارمر کی دانشمند اور قابل قیادت کے تحت پاکستان اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 6 2024، 1:58 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر،وزیراعظم کی کیئرسٹارمرکوبرطانوی انتخابات میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے لیبر پارٹی کے رہنما سٹارمر کو برطانیہ میں انتخابات میں فتح حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پرایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے نئی برطانوی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔وزیراعظم نے اپنے تہینتی پیغام میں کہا کہ وہ نئی برطانوی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سٹارمر کی دانشمند اور قابل قیادت کے تحت پاکستان اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم ہوگی۔

Advertisement
Advertisement