وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کے ہیش نظر جلسے کی اجازت کو کینسل کیا گیا ہے


اسلام آباد : پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اپنے لیڈر عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر جلسوں کا اعلان کیا، اسی سلسلے میں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے 7 جولائی کو اسلام آباد کے علاقے ترنول میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا ، حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہائی کورٹ نےدے رکھی تھی ، چیف کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کےجلسے کا این او سی منسوخ کر دیا ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کے ہیش نظر جلسے کی اجازت کو کینسل کیا گیا ہے۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی معاملات اتنے سنگین تھے کہ اجازت نہ مل سکی، یا پھر یہ آزادی اظہار رائے پر بندش کی ایک نئی کوشش تھی، جو حکومت کی جانب سے ایک اپوزیشن جماعت کے خلاف کی گئی۔
حکومت کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہوتی ہے۔ ایسے حالات میں کسی بھی عوامی اجتماع کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کی صوابدیدگی ہے۔ پولیس نمائندگان کے مطابق 3 جولائی کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا، جو ممکنہ طور پر آئندہ دنوں میں اشتعال انگیزی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ دہشت گردانہ کارروائیوں کے سدباب کے لیے سنگجانی اور ترنول کے علاقے میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن تا حال جاری ہے۔
سیاسی استحکام کا پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ فقدان رہا ہے۔ ایوان کہ جہاں پر قانون سازی کی جانی چاہیے، وہاں گالم گلوچ کا بازار گرم رہتا ہے۔ ایسے حالات میں جہاں حکومت وقت اور اپوزیشن پارٹی کے اختلاف عروج پر ہیں، ایسے میں پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ قیادت بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے جلسے کی تاریخ کو مزید مؤخر کر دیا ہے۔ کمشنر اسلام آباد نے اجازت نامہ منسوخ کر کے عدالتی حکم عدولی کی، مگر پاکستان تحریک انصاف نے حالات کی نزاکت کو بھانپتےہوئے اپنا مؤخر کیا گیا جلسہ بعد از محرم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بیرسٹر گوہر نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف عدالت کی حکم عدولی کا معاملہ عدالت میں لے کر جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد میں جلسے کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بعد از محرم بھی حکومت کی جانب سے کسی علاقائی وجوہات کو بنیاد بنا کر پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ مؤخر کروانے کی کوشش کی گئی، تو پھر ایک عام عوامی تاثر یہی جائے گا کہ یہ حکومت کی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنے کی ایک کوشش ہے۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 18 منٹ قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل








