فلائٹ میں تاخیر کے باعث کوہ پیما ثمینہ بیگ کو کےٹو بیس کیمپ سےاسکولی کے مقام تک صبح 10 بجے بذریعہ سٹرک گھوڑے پر لایا گیا


پاک فوج نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کےٹو پر کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ بین الاقوامی سطح کی کے ٹو مہم کا حصہ تھیں، جہاں وہ پاکستان اور اٹلی کے کوہ پیماؤں کی مشترکہ ٹیم کا حصہ تھیں۔
5 جولائی 2024 کو دوران مہم پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو اپنی صحت کی شدید خرابی کے باعث مہم سے مجبورا الگ ہونا پڑا۔
پاک فوج نے کےٹو بیس کیمپ میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ثمینہ بیگ کو بگڑتی حالت کے سبب کے ٹو کیمپ سے ریسکیو کر لیا۔
پاک فوج کی فلائٹ اڑان کے لیے تیار تھی مگر خراب موسم کے باعث روانہ نہ ہو سکی۔
فلائٹ میں تاخیر کے باعث کوہ پیما ثمینہ بیگ کو کےٹو بیس کیمپ سےاسکولی کے مقام تک صبح 10 بجے بذریعہ سٹرک گھوڑے پر لایا گیا ۔ اونچائی کم ہونے کی بدولت ثمینہ بیگ کی حالت میں بہتری آئی۔
پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی اسکردو سی ایم ایچ میں موجود ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم کوہ پیما ثمینہ بیگ کی صحت کا جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کی اسکردو سے مزید منتقلی کا فیصلہ ان کی صحت کے پیش نظر کیا جائے گا۔

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس: ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد عدالت میں پیش کردیے
- 3 hours ago
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہو گا،پاکستان،یورپ اور شمالی امریکہ میں بھی دیکھا جائے گا
- 9 minutes ago

روس کا یوکرین کی سرکاری عمارت پرڈرونز اور میزائل سے حملہ، 3 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- 3 hours ago

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی
- 7 hours ago

پی سی بی نے پاکستان ،افغانستان اور سری لنکا کے مابین ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا
- 3 hours ago

صدر زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی
- 2 hours ago

بھارتی آبی جاریت کا سلسلہ نہ تھم سکا، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا
- 5 hours ago

پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں میٹرک ٹن گندم ضبط
- 5 hours ago

وہاڑی : کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
- 6 hours ago

شمالی وزیرستان :یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقاریب کا انعقاد،ضلعی انتظامیہ و عسکری افسران کی شرکت
- 2 hours ago

قازقستان کے وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- 2 hours ago

پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، ایئرچیف مارشل
- 7 hours ago