جی این این سوشل

پاکستان

محر م الحرام کے پیش نظر ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت نے صوبوں کی درخواست پر فوج کو تیار رہنے کی بھی ہدایات جاری کیں ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محر م الحرام کے پیش نظر    ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے محرم الحرام کے دوران سندھ سمیت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے پیش نظرپاکستان بھر میں فوج  تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  وزارت داخلہ کی جانب سے فوج تعینات کرنے کا  باقاعدہ مراسلہ بھی  جاری مراسلہ جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ مراسلے کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے صوبوں کی درخواست پر فوج کو تیار رہنے کی بھی ہدایات جاری کیں ہیں ۔ 

علاقائی

فاضل اڈا کے قریب پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شہریوں کو بڑے حادثے سے بچانے کے لیے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فاضل اڈا کے قریب پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

ایم ایم روڈ فاضل اڈا کے قریب ایک پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا اور یہ محمود کوٹ سے اسلام آباد جا رہا تھا۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شہریوں کو بڑے حادثے سے بچانے کے لیے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ گاڑیوں کے لیے متبادل راستہ اختیار کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کے زخمی ہونے والے ڈرائیور کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے پیش آیا۔ تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ حادثے کی وجہ کیا تھی۔

اس حادثے کے نتیجے میں ایم ایم روڈ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستے استعمال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بنگلہ دیش مظاہرے، ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبا کواحتجاج سے دور رہنے کا مشورہ

نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش میں مقیم سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش مظاہرے، ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبا کواحتجاج سے دور رہنے کا مشورہ

بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمیشن نے ڈھاکہ میں مقیم پاکستانی طلباء کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے طلباء کی حفاظت کیلئے ہر ممکن احتیاط اختیار کی ہیں اور انہیں اپنے کیمپس کے حصے سے باہر نہ نکلنے سے مشورہ بھی دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کے نائب اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش میں مقیم سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے تاکہ بنگلہ دیش میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

بنگلہ دیش میں پاکستانی سفیر سید معروف سے کیے گئے رابطے کے ذریعے سفارت خانے نے بھی مصیبت میں مبتلا افراد کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن کھولی ہے۔ نائب وزیر اعظم نے ہائی کمشنر کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستانی طلباء کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

علمائے کرام کا جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان

پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، پنجاب حکومت اپنے مخالفین کے خلاف پولیس کا استعمال کر رہی ہے، امیر جماعت اسلامی لاہور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علمائے کرام کا جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان

لاہور : علمائے کرام نے 26 جولائی کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت اور اس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔

منصورہ لاہور میں علما کرام کے ایک نمائندہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے کہا کہ اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ جمعہ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں عوام الناس کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے لیے عذاب بن گئی ہے، بجٹ کا 52 فیصد سود کی ادائیگی میں صرف ہو رہا ہے جبکہ حکمران اپنی عیاشیاں ختم نہیں کر رہے ہیں اور سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے، بجلی کے بلوں میں 48 فیصد ٹیکس شامل ہے۔

جاوید قصوری نے کہا کہ دھرنے کا مقصد حکومت سے سودی نظام کا خاتمہ، آئی ایم ایف کی غلامی سے انکار اور بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی واپسی کا مطالبہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا 25 کروڑ عوام کی آواز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے میں علما کرام سمیت معاشرے کے تمام طبقات شرکت کریں گے۔ 26 جولائی کو دھرنا شروع ہوگا اور حکومت کو مطالبات سننے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

امیر جماعت اسلامی لاہور نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، پنجاب حکومت اپنے مخالفین کے خلاف پولیس کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پارٹی کو جب چاہے اور جو چاہے کرنے کی اجازت ہے لیکن جب کوئی عوام کے حقوق کی بات کرتا ہے تو اس پر دفعہ 144 نافذ کر دی جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll