جی این این سوشل

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما پرویز الہیٰ کانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، وکلاء نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور ہائیکورٹ  کا   پی ٹی آئی  رہنما پرویز الہیٰ کانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نےصدر تحریک انصاف پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔جسٹس لاہور ہائیکورٹ شمس محمود مرزا نے فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الہٰی، راسخ الہٰی،زارا الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

وفاقی حکومت نے 28 جون کو پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا تھا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے چودھری پرویز الٰہی اور زہرا لٰہی کا نام غیر قانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا، پرویز ا لٰہی کو عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا ہے نام ای سی ایل میں شامل کر دیا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے ۔

چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، وکلاء نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری پرویز الہٰی عرصہ دراز سے حوالات میں بند رہے ہیں، وہ ضعیف العمر ہونے کی وجہ سے کمزور اور لاغر ہو چکے ، ان کیلئے اب چلنا پھرنا دشوار ہے، معالج نے بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

پاکستان

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے، اسد قیصر

اس حد تک نہ لے کر جائیں کہ ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہ ہو، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے اور ان کے خیال ہے کہ ہماری پارٹی کو دبائیں گے اور اپنا حق لینے سے دور رکھیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فاریم ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں سینئر رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اس حد تک نہ لے کر جائیں کہ ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہ ہو۔ ہم پارلیمنٹ کے ساتھ سڑکوں پر بھی مقابلہ کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ رات کو ہمارے رکن اسمبلی معظم جتوئی کو ناجائز طور پر اٹھایا گیا ہے، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے گھر کا تقدس بھی پامال کیا گیا، ہمارے ایم این اے امیر سلطان کو اٹھایا گیا جو تاحال لاپتہ ہیں، جب پارلیمنٹرینز کے ساتھ یہ رویہ ہے تو عام شہری کے ساتھ کیا ہوگا؟۔ اگر ان کے خلاف کوئی کیس ہے تو انہیں عدالت میں پیش کریں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے، ہمیں دیوار سے لگانا چھوڑ دیں، ہم آئین وقانون کے تحت اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اس حد تک نہ لے کر جائیں کہ ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہ ہو۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بنگلہ دیش مظاہرے، ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبا کواحتجاج سے دور رہنے کا مشورہ

نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش میں مقیم سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش مظاہرے، ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبا کواحتجاج سے دور رہنے کا مشورہ

بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمیشن نے ڈھاکہ میں مقیم پاکستانی طلباء کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے طلباء کی حفاظت کیلئے ہر ممکن احتیاط اختیار کی ہیں اور انہیں اپنے کیمپس کے حصے سے باہر نہ نکلنے سے مشورہ بھی دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کے نائب اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش میں مقیم سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے تاکہ بنگلہ دیش میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

بنگلہ دیش میں پاکستانی سفیر سید معروف سے کیے گئے رابطے کے ذریعے سفارت خانے نے بھی مصیبت میں مبتلا افراد کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن کھولی ہے۔ نائب وزیر اعظم نے ہائی کمشنر کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستانی طلباء کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سری لنکن انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا فائرنگ سے قتل

دھمیکا نروشنا کو انکی رہائشگاہ میں نشانہ بنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سری لنکن  انڈر 19 ٹیم کے سابق  کپتان دھمیکا نروشنا فائرنگ سے قتل

سری لنکا کے انڈر-19 ٹیم کے کپتان دھمیکا نروشنا کو رات گئے مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ سابق کرکٹر دھمیکا نروشنا کو انکی رہائشگاہ امبالنگوڈا میں کنڈا ماواتھا میں نشانہ بنایا گیا، جہاں وہ اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے۔نروشنا کو قتل کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر 12 بور پستول کا استعمال کیا۔

دھمیکا نروشنا کو سری لنکا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا تھا، انہوں نے لنکن ٹائیگرز کے نامور کرکٹرز پرویز معروف، اینجلو میتھیوز، اپل تھرنگا جسے نامی کرکٹرز کیساتھ بھی کھیلا۔

نروشنا نے 20 سال کی عمر میں کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ نیروشنا نے 2001 سے 2004 کے درمیان گال کرکٹ کلب کیلئے 12 فرسٹ کلاس میچز اور 8 لسٹ اے میچز کھیلے، جس میں انہوں نے 300 سے زیادہ رنز بنائے اور 19 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے 2000 میں سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم کیلئے ڈیبیو کیا اور 2 سال کپتانی کے فرائض نبھائے۔

معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll