پی ٹی آئی کے جلسہ معطل کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت


قائمقام ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ پی ٹی آئی چہلم کے بعد اسلام آباد میں جلسہ کر سکتی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے این او سی معطل کرنے کے چیف کمشنر اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے خلاف پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ فروری سے جلسے کا معاملہ چل رہا ہے اِس میں مسئلہ کیا ہے؟ ڈپٹی کمشنر نے اجازت دی، چیف کمشنر نے منسوخ کر دی، کیا کرنا چاہتے ہیں؟
قائمقام ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ چیف کمشنر نے جلسے کی این او سی کو معطل کیا ہے منسوخ نہیں کیا، محرم کے چالیس کے بعد جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں نے شکایات جمع کرائیں کہ اُن کو نقل و حرکت میں مسئلہ ہوگا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ آپ کسی کُھلی جگہ اجازت دیدیں، سکیورٹی صورتحال اگر آ ہی گئی تھی تو انہیں بلا کر بتا تو دیتے، چہلم کے بعد آپ کہیں گے کہ سیلاب آ گیا سردی ہو گئی، دس محرم کے بعد کی بات تو سمجھ آتی ہے، چہلم تو بہت دور ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پہلے بھی عدالت نے آرڈر کیا، جس طرح چل رہا ہے یہ کوئی مستقل حل نہیں، چیف کمشنر کو ڈائریکشن دے دیتا ہوں کہ وہ ان سے مل لیں، اِن کو بلا کر مشاورت کریں اور معاملے کا مستقل حل نکالیں، جلسے میں چالیس پچاس ہزار بندہ آ جائے گا اس سے کچھ نہیں ہونا، جلسہ ہو گا، تقریریں ہونگی، ان سے کچھ نہیں ہونا، سمجھ لیں، کوئی غلط تقریر کرے این او سی کی خلاف ورزی ہو تو آپ اُسے ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں۔
قائم مقام ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ہمیں سسٹم کے تحت ہی چلنا ہوتا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں سسٹم کو جانتا ہوں، میں بھی اسی سسٹم کی پیداوار ہوں، سیدھا ولایت سے یہاں لینڈ نہیں کیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 17 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 14 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 17 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 17 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 hours ago





