1500 ملز مالکان نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہڑتال کر رکھی ہے اور ملک بھر میں فلور ڈیرلز بھی ہڑتال میں شامل ہو گئے ہیں


ملک بھر میں فلور ملزکی جانب سے آج سے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال جاری ہے جس کےباعث آٹے کی سپلائی بند ہونے سے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 1500 ملز مالکان نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہڑتال کر رکھی ہے اور ملک بھر میں فلور ڈیرلز بھی ہڑتال میں شامل ہو گئے ہیں۔
چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا ہے کہ ہم ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا نہیں کریں گے، ود ہولڈنگ ٹیکس سے آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو جائے گا۔
آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے اعلان کے بعد آج گوجرانوالہ ضلع کی 73 فلور ملز مکمل بند ہیں، ملتان میں بھی ودہولڈنگ ٹیکس کےخلاف ضلع کی60 سے زائد فلور ملز بند ہیں جب کہ ڈویژن کےچاروں اضلاع میں تمام 100 فلور ملز بند ہیں۔
ترجمان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فیصل آباد میں بھی فلور ملز بند ہونے سے 2 لاکھ یومیہ آٹےکے تھیلوں کی سپلائی بند ہوگئی ہے جب کہ کمالیہ شہر کی تمام 10 اور ضلع خوشاب کی 4 فلور ملز بند ہیں۔
اس کے علاوہ پشاور میں بھی فلور ملز ایسوسی ایشن کی اپیل پر ہڑتال جاری ہے اور ملز پر تالے لگا دیے گئے ہیں جب کہ کوئٹہ میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث گندم کی پسائی کا کام بند کردیا گیا ہے۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن (ساؤتھ زون) عامر عبداللہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں بھی فلور ملز نے آٹے کی سپلائی بند کردی ، ٹیکس جمع کرنا ایف بی آر کا کام ہے، ہمیں ٹیکس ایجنٹ نہ بنایا جائے، ہمارے مطالبات کی منظوری تک گندم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی۔
یاد رہےکہ چند روز قبل فلور ملز مالکان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم نے مذاکرات کی کوشش کی ہے، حکومت کو مطالبات پہنچا دیے ہیں کہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہمارا کام نہیں۔

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب سمیت 17 ممالک نے مغربی کنارے سے متعلق اسرائیلی پارلیمنٹ کا منصوبہ مسترد کر دیا
- 20 منٹ قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ مصر، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- 13 گھنٹے قبل

روس کا امریکا کو دو ٹوک جواب، کبھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، پیوٹن
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 14 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا مشیات کے خلاف اعلان جنگ، جلد وینزویلا کے خلاف ممکنہ زمینی کارروائی کا عندیہ
- 25 منٹ قبل

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 14 گھنٹے قبل

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 14 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- 13 گھنٹے قبل









