حادثے کا شکار ہونیوالی 1 بس میں 24 افراد جبکہ دوسری بس میں 42 افراد سوار تھے، حکام


کھٹمنڈو: نیپال کے وسطی علاقے میں پہاڑ سے مٹی کا تودہ گرنے کے باعث سفر کرنے والی 2بسیں دریا میں جا گریں۔ حادثے کے نتیجے میں 66 افراد لا پتا ہو گئے ہیں۔
مٹی کا تودہ ٹکرانے سے دونوں بسیں دریائے ترشولی میں گر گئیں۔یہ واقعہ دار الحکومت کھٹمنڈو سے 100 کلو میٹر مغرب میںچتوان ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونیوالی 1 بس میں 24 افراد جبکہ دوسری بس میں 42 افراد سوار تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے مزید بتایا کہ بسیں دریا میں گرنے سے پہلے 3 مسافر محفوظ رہنے میں کامیاب ہو گئے، ان افرادکو ہسپتال میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاپتا ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد فی الحال معلوم نہیں ہوسکی کیونکہ بسوں میں شاید کچھ سواریاں راستے سے بھی شامل ہو سکتی ہیں۔
نیپال کے وزیراعظم پشپا کمل دہل نے سوشل میڈیا ’’ایکس‘‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سرکاری حکام اور انتظامیہ کو مسافروں کی تلاش اور امدادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 6 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 5 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 8 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل





