آج جمہوری قوتوں اور محب وطن پاکستانیوں کیلئے خوشی کا دن ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
فل کورٹ نے حق و انصاف پر مبنی فیصلہ کرتے ہوئے ہمارا حق ہمیں دیا، بیرسٹر گوہر


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں ہمارا حق مل گیا ہے ،آج جمہوری قوتوں اور محب وطن پاکستانیوں کیلئے خوشی کا دن ہے۔
مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے حق و انصاف پر مبنی فیصلہ دیا ہے، ، ہمارا حق ہمیں مل گیا۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عملدرآمد کرے اور اسی ہفتے ہمیں ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ہم کہتے رہے ہمارے حق پر ڈاکا ڈالا گیا جو کہ سپریم کورٹ نے واضح کر دیا، جو لوگ پی ٹی آئی کو مٹانا چاہتے تھے انہیں پیغام مل گیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کی ریزرو سیٹوں پر حق وانصاف پر مبنی فیصلہ دیا گیا، آج 25 کروڑ عوام، جمہوری قوتوں، محب وطن پاکستانیوں کیلئے خوشی کا دن ہے، یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ آج 13 میں سے 11 ججز نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے، آج 8 اور 5 کے تناسب سے فیصلہ ہوا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدآمد کرے، امید کرتے ہیں پی ٹی آئی کی ریزرو سیٹیں دی جائیں گی، جو ہمارا الیکشن رکا ہوا ہے اس کو جلد سے جلد ہونا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، کنول شوذب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، اس مقام تک لانے میں ان کا بڑا کردار ہے، قاضی فائز عیسیٰ صاحب نے کوئی انمول کام نہیں کیا، یہ فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے پڑھا، اب یہ جو آئین میں ترمیم کرنے جا رہے تھے وہ راستہ رک گیا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی جمہوری اور سیاسی تاریخ میں یادگار دن ہوگا، ہمیں ابھی آدھا مینڈیٹ ملا، جدوجہد ختم نہیں ہوئی۔ میں عدالت عظمیٰ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، عدالت نے نامساعد حالات میں انصاف کا علم بلند کیا۔
ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سنہری دن ہے، آج آئین کی فتح ہوئی ہے، یہ بہت بڑا دن ہے، آج ہم نے ایک قانونی جنگ جیتی ہے، سیاسی جنگ ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منزل ہے پاکستان میں آئین وجمہوریت کا دور دورہ ہو۔
رہنما پی ٹی آئی کنول شوذب نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کس طریقے سے جمہوریت کا استحصال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جماعت کو الیکشن سے باہر کیا گیا، آج اس عدالت نے بتایا پی ٹی آئی اور عوام کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ آج ناانصافی کا خاتمہ ہوا ہے، میں اپنی اعلیٰ عدالت کا شکریہ ادا کرتی ہوں، سلمان اکرم راجہ نے فسطائیت کے دور میں ہماری آواز بن کر کیس لڑا، آج اللہ کی طرف سے مدد آئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ آج بہت بڑی جیت ہوئی ہے، اللہ نے جمعہ کے روز عمران خان کو بہت بڑی کامیابی دی، بانی پی ٹی آئی اور اس کا کارکن کھڑا رہا، وکلا نے اپنا قومی فریضہ سمجھ کر جانفشانی سے کام کیا۔ سب کو آئین کی جیت مبارک ہو، یہ کام ابھی ادھورا ہے،ہمیں ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، آج پھر قیدی وین کھڑی تھیں یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، اس ملک کو ایک وکیل اور سیاسی کارکن نے بنایا تھا۔
علی محمد خان نے کہا کہ چیف جسٹس اس الیکشن کا آڈٹ کریں، ہمیں ہمارا پورا مینڈیٹ اور بانی پی ٹی آئی باہر چاہیے، آج جمعہ کے روز پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد ہو، یہ محرم کا مہینہ ہے، باطل ہر بار مٹ جاتا ہے، پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ حسینؓ کے انکار کی طرح کھڑی ہوجائے۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوں، الیکشن کمیشن جرائم کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، ہمارے ملک کو معاشی تحفظ تب ممکن ہے جب کٹھ پتلیوں کو گھر بھیجا جائے گا، 11 ججز نے فیصلہ دیکر یہ ثابت کیا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلنے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے، کرپٹ بیوروکریسی، کرپٹ پولیس کا بھی احتساب ہوگا، آج نقطہ آغاز ہے، یزیدیت کا دور اختتام پذیر ہوگا۔

پاک فوج نے بہادری اور مفاہمت سے ملکی سلامتی کا دفاع کیا ، مولانا فضل الرحمٰن
- 4 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟
- 3 hours ago

پاکستانی فورسز نے مزیددرجنوں اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرائے، مجموعی تعداد 77 ہوگئی
- 3 hours ago

پاکستانی ہیکرزنے آپریشن سالارکے تحت کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی
- an hour ago

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور
- 3 hours ago
ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد ، تھانہ جلالپورشریف کی نئی بلڈنگ کا دورہ
- 3 hours ago

پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے،فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا
- 2 hours ago

پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری
- 3 hours ago

پاکستان بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتا ہے ، دفتر خارجہ
- 4 hours ago

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث
- 3 hours ago

پاکستان جوابی کارروائی میں بھارت کے عوام کو نشانہ نہیں بنائے گا : خواجہ آصف
- 4 hours ago

پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیرمملکت خارجہ امورایک روزہ دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے
- 2 hours ago