Advertisement
تجارت

ریٹیلرز پر 10 ہزار تک ماہانہ فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) فکسڈ ریٹیلرز اسکیم کا دائرہ 42 شہروں تک پھیلائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 13 2024، 2:52 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ریٹیلرز پر 10 ہزار تک ماہانہ فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ایف بی آر نے ریٹیلرز پر 100 روپے سے 10 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) فکسڈ ریٹیلرز اسکیم کا دائرہ 42 شہروں تک پھیلائے گا۔

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ایف بی آر نے 50 ارب روپے ریٹیلرز (پرچون فروشوں) سے رواں مالی سال میں اکٹھا کرناہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے تمام 42شہروں کے جائز ویلیوایشن ریٹس کے حوالے سے اپنا تفصیلی کام پرچون فرشوں کے نمائندوں سے شیئر کیا ہے اور کم سے کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 120000روپے سالانہ ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے اور اس کا انحصار ملک بھر میں دکان کی قیمت پر ہوگا۔

ایف بی آر نے اس حوالے سے تیاری کر لی ہے۔

ایف بی آر نے تاحال یہ نوٹیفائی نہیں کیا کہ تاجر دوست اسکیم کا دائرہ 6 سے 42 شہروں تک بڑھایاجارہا ہے لیکن اس نے نئی شرحوں کے بارے میں پرچون فروشوں کے نمائندوں کو آگاہ کردیا ہے۔

Advertisement