جی این این سوشل

دنیا

نائیجیریا : سکول کی عمارت گرنے سے طلبہ سمیت 22 افراد ہلاک

ملبے تلے 150 سے زائد افراد دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا جا رہاہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نائیجیریا : سکول کی عمارت گرنے سے طلبہ سمیت 22 افراد ہلاک
نائیجیریا : سکول کی عمارت گرنے سے طلبہ سمیت 22 افراد ہلاک

نائیجیریا کے ایک سکول کی عمارت گرنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نائیجیریا میں پلییٹو اسٹیٹ میں ایک سکول کی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 16 طلبہ سمیت 22 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے 150 سے زائد افراد دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا جا رہاہے۔ 132 بچوں کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جن کی عمریں 15 سال یا اس سے کم ہیں،حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا میں سکول کی گرنے والی عمارت کے ملبے سے بچوں اور دیگر پھنسے ہوئے افراد کی مدد کیلئے آوازیں بھی سنیں گئیں ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمارت گرنے سے پہلے سکول میںبچوں کے امتحانات چل رہے تھے اور اسی دوران عمارت زمین بوس ہو گئی۔

پاکستان

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت

آصف زرداری اور شہباز شریف نے شہدا کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

آصف علی زرداری نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بروقت کارروائی کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا، پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر کرتی ہے، ملک سے دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔صدر مملکت نے شہدا کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کیخلاف پاک فوج اوردیگر سکیورٹی فورسزکی قربانیاں لازوال ہیں۔

وزیراعظم نے پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسزکی کارکردگی کی تعریف کی، حملے میں شہید ہونیوالے سکیورٹی فورسز کے بہادر اورجری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے حملے مییں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں، فرنٹیئرکانسٹیبلری کے لانس نائیک کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈی آئی خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ،دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 افراد شہید

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی خان میں  رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ،دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 افراد  شہید

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر فائرنگ کرکے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 شہریوں کو شہید کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر بزدلانہ حملہ کیا اور نہتے اسٹاف پر گولیاں چلا دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں فورسز کی موثر کارروائی کے سبب تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے مطابق 44 سالہ نائب صوبیدار محمد فاروق شہید کا تعلق ضلع نارووال سے ہے، شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے 25 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دوبیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے۔

اسی طرح ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد جاوید اقبال شہید کی عمر 23سال ہے، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے اس گھناوٴنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ری پبلکن کنونشن، ٹرمپ باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد، نائب صدر کے لیے سینیٹر جے ڈی وینس نامزد

جے ڈی وینس کا تعلق ریاست اوہائیو سے ہے اور وہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید ناقد رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ری پبلکن کنونشن، ٹرمپ باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد، نائب صدر کے لیے سینیٹر جے ڈی وینس نامزد

ری پبلکن پارٹی نے ٹرمپ کو باقاعدہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا جبکہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدارت کے لیے اوہائیو کے سینیٹر جے ڈی وینس کو بطور امیدوار چن لیا۔

ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دائیں باوز کے سینیٹر جیمز ڈیوڈ وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔

واضح رہے کہ سینیٹر جے ڈی وینس کا تعلق ریاست اوہائیو سے ہے اور وہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید ناقد رہے ہیں۔ 2026 کے انتخابات سے پہلے سینیٹر وینس نے ڈونلڈ ٹرمپ کا موازانہ ایڈولف ہٹلر سے بھی کیا تھا۔ ایک موقع پر سینیٹر جے ڈی وینس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’احمق‘ اور ’قابل مذمت‘ شخص بھی قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سینیٹر جیمز ڈیوڈ وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار مقرر کرنے کا اعلان امریکی شہر ملواکی میں منعقد ہونے والی ریپنلیکن پارٹی کے کنوینشن کے پہلے روز کیا گیا۔

خلاف توقع سینیٹر جیمز ڈیوڈ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں کھڑے ہوئے جب بہت سے اہم ری پبلکن رہنماؤں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll