دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے 3 مقدمات میں گرفتاری ڈالنے کے لیے پولیس اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو حال ہی میں عدالت نے عدت نکاح کیس سے بری کر دیا، مگر سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاریوں کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق آج عدالت کے فیصلہ آنے سے قبل عدالت کےباہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدرپنجھوٹہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت کے باہر پولیس کی اضافی نفری نظر آرہی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے عمران خان کی مزید کسی کیس میں گرفتاری ڈالنے کی مزمت کی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عدالت کی جانب سے عدت نکاح کیس میں ریلیف ملنے کے بعد پولیس نفری 9 مئی کے 3 مقدمات میں گرفتار کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عمران خان پر القادر ٹرسٹ کیس سمیت 9 مئی کے مقدمات بھی درج ہیں، جن پر ابھی فیصلہ آنا باقی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر عائد تمام مقدمات کے فیصلوں تک عمران خان جیل سے باہر نہیں آسکیں گے۔
مراکش کشتی حادثہ: زندہ بچنے والےمزید 7 پاکستانی گھروں کو پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل
بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کا پاکستان کا دورہ
- 23 منٹ قبل
کراچی:پیپلز بس سروس کے کرایوں میں 20 سے 60 فیصد تک اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری
- 5 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے ، وزیر داخلہ
- 2 گھنٹے قبل
سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کا پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل اضا فہ
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی کاپاکستان میں ہونیوالی تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
- 26 منٹ قبل
وزیر اعلی مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح کر دیا
- 7 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی،12 دہشتگرد جہنم واصل،18 فوجی جوان شہید
- 4 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عہدے سے مستعفی
- 3 گھنٹے قبل