عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 8، 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا


توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 8، 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد 22 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری ڈالی تھی۔
آج لاہور پولیس کی 11 رکنی ٹیم بھی تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago





