عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو ان معاملات اور زائرین کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین سے عراقی سفیر نے ملاقات کی ہے۔
عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے وزارت داخلہ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز و مذہبی امور چودھری سالک حسین سے ملاقات کی، ملاقات میں عراق جانے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت دینے اور پاکستانی زائرین کا کوٹہ بڑھانے سے متعلق امور بھی گفتگو کی گئی۔
محسن نقوی نے عراقی سفیر کو زائرین سے غیر قانونی طور پر زائد فیس وصول کرنے والے ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہر سال لاکھوں پاکستانی زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں، محرم اور صفر کے مہینوں میں زائرین کو کئی مشکلات پیش آتی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کہ عراقی حکومت کی جانب سے بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت ملنے کی صورت میں زائرین کو بہت سہولت ملے گی، پاکستانی زائرین سے عراق میں داخلے پر پاسپورٹ نہ لئے جائیں کیونکہ اس سے انہیں واپسی میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی زائرین کا کوٹہ رواں سال دگنا کرنے کی بھی استدعا کی۔
عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو ان معاملات اور زائرین کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو زائرین سے غیر قانونی طور پر زائد فیس وصول کرنے والے ٹریول ایجنٹس کی فہرست بھی فراہم کی۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور سالک حسین نے کہا کہ اس ایم او یو کے فعال ہونے سے پاکستانی شہریوں کو عراق کیلئے ورک پرمٹ حاصل کرنا آسان ہو گا، ایم او یو سے قانونی امیگریشن بڑھے گی اور غیر قانونی طریقوں سے داخلہ اور رہائش میں کمی واقع ہو گی۔
وزیر داخلہ نے عراق میں مقیم غیر قانونی پاکستانیوں کے مسئلے کے حل کیلئے عراقی سفیر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر عراقی سفیر نے عراق کے وزیر داخلہ کی جانب سے محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور عراق دورے کی دعوت بھی دی۔ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور عراقی سفارت خانہ کے وفد نے بھی شرکت کی۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 17 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل





