عدلیہ کے فیصلے کے بعد حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے، رہنما پی ٹی آئی


سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ لوگوں کی وفاداری کی تبدیلی کرنے کے لیے ان پر زور ڈالا جا رہا ہے، ہمارے جھنگ سے ایم این اے امیر سلطان کو کل رات اغوا کیا گیا ہے، عدلیہ کے فیصلے کے بعد حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ جس کے پاس اختیار ہے وہ طاقت کے زور پر فیصلے کر رہا ہے ،لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے ان پر زور ڈالا جا رہا ہے۔
ہمارے جھنگ سے ایم این اے امیر سلطان کو کل رات اغواہ کیا گیا ہے.عدلیہ کے فیصلے پر حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے۔ جس کے پاس اختیار ہے وہ طاقت کے زور پر فیصلے کر رہا۔ لوگوں کی وفاداری کی تبدیلی کرنے کے لیے ان پر زور ڈالا جا رہا ہے .فیصلوں کے خلاف بغاوت ہورہی ہے ۔ قانون اور آئین کے…
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) July 14, 2024
انہوں نے کہا کہ فیصلوں کے خلاف بغاوت ہورہی ہے، قانون اور آئین کے مطابق ملک کو نہ چلایا گیا تو ملک قائم نہیں رہے گا، آپ پاکستان کو کس طرف لے کر جارہے ہیں، ملک کو خطرات سے دوچار نہ کریں، ہم پاکستانی ہیں آئین اور قانون کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اسد قیصرکا کہنا تھا کہ میں بحیثیت پاکستان تحریک انصاف کا کارکن بتانا چاہتا ہوں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، تحریک انصاف اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، تحریک انصاف کے ایم این ایز کو عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میری سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ فارم 45 اور 47 کا فیصلہ جلد کیا جائے، ملک میں دھاندلی زدہ جعلی انتخاب ہوا اور اس میں چیف الیکشن کمیشن کا کلیدی کا کردار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے کہوں گا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 7 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 hours ago



