صنم جاوید کو آج رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکرلیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی


چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، متحد ہے اور رہے گی۔
بیرسٹر گوہر علی نے اسلام آباد میں عاطف خان، رؤف حسن اور شیخ وقاص کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کے مطابق 39 ایم این ایز میں سے25 کےبیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیئے، باقی ایم این ایزکےبیان حلفی کل تک جمع کرادیں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد صاحبزادہ امیرسلطان کواغوا کرلیا گیا، ایم این اے کولاپتا کرنے کی شدید مذمت کرتےہیں، ایم این اے فیاض چھجڑہ کےبھائی اوراس کےبیٹےکو بھی اٹھالیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرسیاسی انتقام کی بنیاد پر 200 سے زائد کیسز بنائے گئے، ہم عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں،عدلیہ لوگوں کواٹھانےکا سلسلہ روکے، صنم جاوید کو آج رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکرلیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پرہماری مخصوص سیٹوں کا مسئلہ حل کیا جائے، مخصوص نشستیں ملنے کے بعد تحریک انصاف لارجر پارٹی بن جائے گی، ریویو فائل کرنا ہرپارٹی کا حق ہے، گفتگو کے دوران انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی بھی شدید مذمت کی۔
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، ایک بار پھر تحریک انصاف کے رہنماؤں پر پارٹی چھوڑنے کا دباؤ ڈالا جارہا ہے، نومئی کے بعد بھی ایسے ہی واقعات اور پریس کانفرنسیں کروائی گئیں۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری انفارمیشن رؤف حسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلے میں مجرموں کی نشاہدہی کی گئی ، فراڈ الیکشن کرانے والوں پرآرٹیکل 6لگایا جائے ، شریف، زرداری ان کےحواری ملک کوتباہی کے دہانے پرلے گئے ہیں،ان کی سوچ انسانوں والی نہیں گٹرکے کیڑوں والی ہے۔تحریک انصاف پر دو سال سے ظلم کا سلسلہ جاری ہے، ایم این اے کے بیٹے کی چیخوں کی آوازاس کی ماں کوسنائی جارہی ہے، کب تک جنگل کا قانون چلائیں گے، سپریم کورٹ ان سب کواپنی عدالت میں بلائے، سپریم کورٹ فراڈ الیکشن پرچیف الیکشن کمشنرکوسزا دے۔
رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرنے کے بجائے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، صاحبزادہ امیرسلطان کو جوتے بھی نہیں پہننے دیئے گئے، مختلف اداروں سے ہمارے ایم این ایز کو فون آرہے ہیں، مسلم لیگ کی بدمعاشی نہیں چلے گی، مسلم لیگ کوتنبیہ کررہے ہیں ایسا وقت تم پربھی آئےگا۔
وزیراعظم کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 2 دن قبل
طالبان حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان اوریورپی یونین کا مطالبہ
- 2 دن قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا
- 2 دن قبل

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 2 خودکش دھماکے،تینوں حملہ آور فائرنگ تبادلے میں جہنم واصل
- ایک دن قبل

دفتر خارجہ میں مینا بازار کا انعقاد، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں،وزیر خارجہ
- 2 دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب کا سٹریٹجک عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
- 2 دن قبل

لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
- 2 دن قبل

سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، وزیر اعلی کے پی
- 2 دن قبل

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے
- 16 گھنٹے قبل










