پاکستان
پی ٹی آئی کارکن صنم جاویدمقدمے سے بری ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صنم جاوید کو ایف آئی اےکے مقدمے سے بری کیا تھا
پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا، وکیل میاں اشفاق نے بھی صنم جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔
وکیل میاں اشفاق کا کہنا تھا کہ ہم نے بغیر مذاحمت صنم جاوید کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آج ہی پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مقدمے سے بری کیا تھا۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران نے صنم جاوید کے ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اور عدالت نے صنم جاوید کے وکلا کی مقدمے سے بریت کی استدعا منظور کی اور صنم جاوید کوبری کرنے کا حکم دیا، صنم جاوید رہائی کے بعد وکلا کے ہمراہ عدالت سے روانہ ہوگئیں۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے صنم جاوید کو گوجرانوالا سینٹرل جیل سے گرفتار کیا تھا۔گزشتہ روز گرفتاری کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صنم جاوید کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا تھا۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو ایف آئی اے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
پاکستان
بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر
درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقررکرلی ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بشری بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی ، عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے ،ایف آئی اے نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔
واضح رہے کہ بشری بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں اس لیے عدالت بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔
پاکستان
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ
عظمیٰ بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب کے لیے جارہی تھیں جب کہ وزیر اطلاعات و ثقافت متبادل گاڑی میں پنجاب یونیورسٹی کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئی ہیں۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو حادثہ لاہور کے علاقے جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے پیش آیا ، حادثے میں گاڑی کو نقصان پہنچا ہے تاہم عظمی بخاری اور ان کا ڈرائیور محفوظ رہے ہیں، ان کی گاڑی کو جی او آر سے پنجاب یونیورسٹی جاتے ہوئے جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے حادثہ پیش آیا ہے۔
واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب کے لیے جارہی تھیں جب کہ وزیر اطلاعات و ثقافت متبادل گاڑی میں پنجاب یونیورسٹی کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔
پاکستان
اسحاق ڈار کا سابق خارجہ سیکرٹریوں کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں علاقائی اور عالمی پیشرفت اور خارجہ پالیسی کے معاملات پر ان سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے سابق خارجہ سیکرٹریوں کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں علاقائی اور عالمی پیشرفت اور خارجہ پالیسی کے معاملات پر ان سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس موقع پر اجلاس میں سابق سیکریٹری خارجہ انعام الحق، سلمان بشیر، جلیل عباس جیلانی، مسعود خان، اعزاز چوہدری، تہمینہ جنجوعہ، سہیل محمود اور سائرس قاضی شامل تھے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
کھیل 2 دن پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
-
دنیا ایک دن پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس