جی این این سوشل

علاقائی

ٹی ایل پی دھرنا: ٹریفک درہم برہم، نظام زندگی مفلوج

ٹی ایل پی کے رہنماوں اور کارکنان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری طور پر دہشت گرد قرار دیا جائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ایل پی دھرنا:  ٹریفک درہم برہم،   نظام زندگی مفلوج
ٹی ایل پی دھرنا: ٹریفک درہم برہم، نظام زندگی مفلوج

اسلام آباد: فیض آباد کے مقام پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی طرف سے جاری احتجاج اور دھرنے سےعوام کی روز مرہ زندگی اجیرن ہو گئی ارو مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

ایمبولینسوں کو شہر کے اہم اسپتالوں کو جانے والی سڑک سے گزرنے میں بھی پریشانی کا سامنا ہے۔ ٹی ایل پی کے کارکنوں کی جانب سے بہت زیادہ ہجوم اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وہ لوگ جو فیض آباد پوائنٹ کے قریب رہتے ہیں یا اسلام آباد یا آس پاس کے علاقوں میں جانے کے لیے اس موڑ کو استعمال کرتے ہیں وہ متبادل راستے استعمال کرنے پر مجبور ہیں، بدقسمتی سے ان کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں احتجاج ضرور ہونا چاہیے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مقامی شہریوں کو مشکلات میں ڈالا جائے۔

ایک مقامی رہائشی بشیر احمد کا کہنا تھا کہ’یہ ایک مذہبی اور سیاسی جماعت ہے اور سڑکیں بلاک کرنا اس جماعت کو زیب نہیں دیتا، کیونکہ اس کا تعلق بنیادی طور پر مذہب سے ہے۔

ٹی ایل پی کے رہنماوں اور کارکنان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری طور پر دہشت گرد قرار دیا جائے اور پاکستانی حکام کو قائل کیا جائے کہ وہ غزہ کے لوگوں کو خوراک اور بنیادی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔

 

موسم

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے لگی

آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے لگی

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے لگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

دوسری جانب لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 620 سے لے کر 1137 تک ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 621 ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاکستان انجینیئرنگ سروسز روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1137، سید مراتب علی روڈ پر 979 اور غازی روڈ انٹرچینج پر 882 ایئر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں موسم خشک رہے گا جبکہ بارش کے امکانات نہیں، آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالتی حکم کے باوجود عارف علوی کا کلینک ڈی سیل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالتی حکم  کے باوجود  عارف علوی کا کلینک ڈی سیل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کے خالف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ایس بی سی اے کی جانب سے کلینک ڈی سیل نہیں نہ کرنے پر اہلیہ ڈاکٹر عارف علوی نے ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور ایس بی سی اے اور دیگر سے 9 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے وکیل درخواست گزار سے درخواست کی سماعت ریگولر بنیچ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا عدالت نے ایس بی سی کو فوری ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی احکامات کے باوجود ڈینٹل کلینک ڈی سیل نہیں کیا جا رہا۔

واضح رہے کہ 22 نومبر کو سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل  کرنے کا حکم دیا تھا ۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 3 اکتوبر کو سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کراچی میں قائم ڈینٹل کلینک سیل کیا تھا، ایس بی سی اے نے کہا تھا کہ ڈینٹل کلینک سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع رہائشی بنگلے میں قائم تھا اور اسی وجہ سے اسے سیل کیا گیا، سندھ بلڈنگ کنترول اتھارٹی اور پولیس کی بھاری نفری نے اس کارروائی میں حصہ لیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں مثبت رجحان، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی

انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے کے بعد تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں مثبت رجحان، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی

 پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہر دن نیا ریکارڈ قائم ، 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے کے بعد تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ تیزی کا رحجان برقرار ہے، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll