پاکستان
تحریک انصاف پر پابندی کا حکومتی فیصلہ فاشزم کی مثال ہے، امیر جماعت اسلامی
صرف آمرانہ سوچ پر یقین رکھنے والی جماعتیں ہی ایسے غاصبانہ فیصلے کرسکتی ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کا حکومتی فیصلہ فاشزم کی مثال ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پرپابندی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 پر بننے والی حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ فاشزم/فسطائیت کی مثال ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ جمہوری معاشروں میں ان فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں، اس ملک میں آئین بھی ہے اورعدالتیں بھی۔
دوسری طرف عوامی نیشنل پارٹی نے بھی تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کردی۔ صرف آمرانہ سوچ پر یقین رکھنے والی جماعتیں ہی ایسے غاصبانہ فیصلے کرسکتی ہیں۔
سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی نے کہا کہ جمہوری دور میں سیاسی پارٹیوں پر پابندی کے فیصلے کی حمایت نہیں کی جاسکتی، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے لئے متعلقہ فورمز موجود ہیں، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے جمہوری عمل کو مضبوط کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری نظام کو ڈی ریل سے بچانے کی ذمہ داری حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی ہے، ملک کے موجودہ بحران کا حل صرف سیاسی ہے، طاقت کے استعمال سے عدم استحکام بڑھے گا۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اپنے کارکنوں کی غیرقانونی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے، جو جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پیپلز پارٹی (پی پی) اور پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے حکومتی ایجنڈے کے تحت سرگرم ہیں ۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اپنے کارکنوں کی غیرقانونی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے، جو جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی پی نے بلوچستان اسمبلی سے پابندی کی قرارداد کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا میں کوئی مینڈیٹ نہیں اور وہاں کی عوام کی نمائندگی صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے۔
پاکستان
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم نے اپنے دورہء سعودی عرب کے دوران ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی، دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے چھ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے مشکلات و چیلینجز پر بھی روشنی ڈالی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
اس دوران وزیرِ اعظم کی ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودیہ تعلقات کے مزید فروغ اور ان میں بڑی تبدیلی لانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کی فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
پاکستان
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا کا عراق کا دورہ
ترجمان پاک فوج کے مطابق عراق کی سول و ملٹری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشاورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عراق کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے عراق کے وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا اور عراقی قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول سلامتی دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ پاکستانی اور عراقی حکام نے عسکری تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق عراق کی سول و ملٹری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشاورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دوران ملاقات چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا اور عراقی قیادت نے دفاع تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
دنیا 2 دن پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار