پاکستان
تحریک انصاف کی پالیسیاں اور غیرجمہوری رویہ موجودہ صورتحال کاذمہ دارہے: ایم کیو ایم
آج کی صورتحال کی ذمہ دارتحریک انصاف ہے
متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کو سمجھتے ہیں۔
ایم کیو ایم نے ملک کی سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایم کیوایم آج کی صورتحال کی ذمہ دارتحریک انصاف کوسمجھتی ہے۔
ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کی ملک مخالف پالیسیاں، غیرجمہوری اور سخت رویہ صورتحال کا ذمہ دار ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
موسم
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے لگی
آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے لگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد تک جا پہنچا ہے۔
دوسری جانب لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 620 سے لے کر 1137 تک ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 621 ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاکستان انجینیئرنگ سروسز روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1137، سید مراتب علی روڈ پر 979 اور غازی روڈ انٹرچینج پر 882 ایئر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں موسم خشک رہے گا جبکہ بارش کے امکانات نہیں، آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
پاکستان
پاکستان اور فرانس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی اور عالمی مسائل کے حوالے سے روابط کو مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا بھی اعادہ کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آج (منگل کو ) ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے دو طرفہ ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے ریاض میں ون واٹر سمٹ کی کامیاب مشترکہ میزبانی پر صدر میکرون کو مبارکباد دی۔ موسمیاتی تبدیلی اور ترقیاتی امور پر فرانس کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں صدر میکرون کی پاکستانی عوام کے لیے بھرپور حمایت کو سراہا۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور پر مفید اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور فرانس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بالخصوص موسمیاتی موافقت اور قابل تجدید توانائی سے استفادہ حاصل کرنے کی دعوت دی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان فرانس تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی اور عالمی مسائل کے حوالے سے روابط کو مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا بھی اعادہ کیا۔
پاکستان
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفیٰ
عمر ایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کر دیا ہے
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفیٰ ہوگئے ۔
عمر ایوب نے استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ میرے خلاف بے شمار مقدمات ہیں جس کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن کو وقت نہیں دے سکتا ۔
واضح رہے کہ عمر ایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کر دیا ہے۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری
-
تفریح ایک دن پہلے
سمندر کنارے یوگا کرنے والی روسی اداکارہ لہروں کا شکا ر بن گئیں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
کھیل ایک دن پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی