جی این این سوشل

دنیا

مسقط کی مسجد پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

مسجد پر دہشت گرد حملے میں پانچ پاکستانیوں سمیت نو عزادار جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مسقط کی مسجد پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مسقط میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

مسجد پر دہشت گرد حملے میں پانچ پاکستانیوں سمیت نو عزادار جاں بحق اور تیس زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد عمان میں متعدد مقامات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

عمانی پولیس نے تین حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے وقت مسجد امام علی میں 700 سے زائد افراد موجود تھے۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہاں عزاداری ہو رہی تھی۔

پاکستان کے دفترِخارجہ نے بتایا ہے کہ اس حملے میں فائرنگ کی زد میں آخر 30 پاکستان زخمی بھی ہوئے جن کا متعدد اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عمان کی مسجد امام علی میں دہشت گردی اور اُس کے نتیجے میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے پس ماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دنیا

یو اے ای کی شہزادی شیخہ مہرہ کا سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان

شہزادی مہرہ نے انسٹاگرام سے اپنے شوہر کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں ہٹا دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یو اے ای کی  شہزادی شیخہ مہرہ کا سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے سوشل میڈیا پر طلاق کا اعلان کر دیا۔

شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پرلکھا ہے کہ پیارے شوہر، جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں یہاں طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھنا۔ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ آپ کی سابقہ اہلیہ۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shaikha Mahra Mohammed Rashed Al Maktoum (@hhshmahra)

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اگر ایک نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں ہٹا دی ہیں۔

دوسری جانب شہزادی شیخہ مہرہ کی اچانک طلاق سے متعلق پوسٹ دیکھ کر اُن کے مداح و انٹرنیٹ صارفین شش و پنج میں مبتلا ہو گئے ہیں۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے شہزادی شیخہ مہرہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہو۔

یاد رہے کہ رواں سال 2 مئی کو شیخہ مہرہ المکتوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ سال 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ

نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مخصوص نشستوں کیلیے دیئے گئے نام اور فہرست کو تبدیل کیا جائے گا جبکہ پرانی فہرست میں شامل ناموں کو بھی تبدیل کرنے پر مشاورت کا آغاز کیا گیا ہے۔

مخصوص نشستوں کیلیے خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی ہوگی، بانی پی ٹی آئی کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے، پارٹی کی سینئر قیادت کو پرانی فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نئے نام پارٹی قیادت کی مشاورت سے شامل کیے جائیں گے جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیتے ہوئے مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مخصوص سیٹوں کا فیصلہ آٹھ پانچ سے سنایا جس کا اطلاق قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں پر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور: گیس سلنڈر دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

دھماکے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤ ن میں پیش آیا ، زخمیوں کی چند افراد کی حالت تشویشناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: گیس سلنڈر دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور میں گیس سلنڈر دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں گیس سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گیس کی دکان میں سلنڈر ری فلنگ کے دوران اچانک زور دار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب ہی موجود 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پرجناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll