کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں طوفانی بارشوں نے 83 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سیلابی صورتحال
مسلسل بارش کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب بن گئیں اور پانی کا ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا


ٹورنٹو:کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اتوار کو طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی اور 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
رپورٹس کے مطابق، ٹورنٹو میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، جس سے 1941 میں ہونے والی 83 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مسلسل بارش کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب بن گئیں اور پانی کا ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔
سیلاب کی وجہ سے ٹورنٹو کا ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا۔ ڈان ویلی پارک وے اور اونٹاریو ہائی وے 410 کو سیلابی پانی کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ کئی دیگر سڑکیں بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ بجلی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
کینیڈا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتنی شدید بارش کی توقع نہیں تھی۔ محکمہ نے مزید بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے اور شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات دی ہیں۔
سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ابھی تک اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے تاہم خدشہ ہے کہ املاک اور انفراسٹرکچر کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
ادارہ برائے ہنگامی حالات کے مطابق، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور انہیں کھانا پانی اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔
شہر کے باسیوں نے حکومت سے امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کینیڈا پر موسمیاتی نظام کا دباؤ برقرار ہے اور اگلے چند دنوں تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 3 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 5 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 5 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 5 گھنٹے قبل