Advertisement
پاکستان

سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

اجلاس میں پارلیمانی قائدین اور اراکین قومی اسمبلی شامل ہوں گے، جہاں قومی اہمیت کے مسائل پر گفتگو ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 18th 2024, 2:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔

اس اجلاس میں پارلیمانی قائدین اور اراکین قومی اسمبلی شامل ہوں گے، جہاں قومی اہمیت کے مسائل پر گفتگو ہوگی۔

خیال رہے کہ مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا بھی اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ افراد شامل ہوں گے۔ اس اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سربراہ الیکشنز اور لیگل ونگز کو بریفنگ دی جائے گی۔

Advertisement