جی این این سوشل

موسم

ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

18 اور 19 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور کوہ سلیمان کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے دو دن ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور کوہ سلیمان کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ان مقامات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہبالائی / وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے احتمالی نقصانات کا امکان بھی سامنے آ سکتا ہے۔

آج خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں اکثر مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ چند مقامات میں موسلادھار بارش کا امکان بھی ممکن ہے۔ گلگت بلتستان، وسطی / جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی / زیریں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور اس کے مجاور علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کے بارے میں آگاہی دی گئی ہے، جبکہ چند مقامات میں موسلادھار بارش کے حالات بھی ممکن ہیں۔

مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور دیگر مقامات میں بھی تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی گئی ہے، جبکہ چند مقامات میں موسلادھار بارش کے حالات بھی ممکن ہیں۔

دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، کرک، وزیرستان، بنوں، لکی مروت، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی، سبی، خضدار، قلات، کوئٹہ، زیارت، مستونگ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے حالات کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ چند مقامات میں موسلادھار بارش کے حالات بھی ممکن ہیں۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم شام / رات کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، دادو، بدین، ٹھٹھہ، کراچی، حیدر آباد اور سجاول میں چند مقامات میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤ ں کی ضمانت میں توسیع

ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل ہونے دیں پھر معاملہ کو دیکھیں گے، عدالت کے ریمارکس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤ ں کی ضمانت میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جناح ہائوس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اعظم سواتی، زین قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کی بھی عبوری ضمانت میں 6 اگست تک توسیع کر دی۔

عمر ایوب خان کے وکیل بابر اعوان نے جناح ہاؤ حملہ کیس میں عدالت کو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب کی حد تک الزامات میں کیا ہیں، ہمیں بتایا جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ یہ تو ٹرائل ہوتا ہے الزامات کے شواہد سامنے رکھے جائیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا تفتیش کی سطح پر یہ بتانا ضروری ہے کہ ملزم پر الزامات کیا ہیں۔

عمر ایوب کے وکیل بابر اعوان نے تمام ضمانتوں میں ایک تاریخ کی استدعا کردی، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ مختلف مقدمات میں بار بار پیش ہونا مشکل ہے اور میرے کلائنٹ کے لیے بھی مشکل ہے۔

وکیل بابر اعوان نے مزید کہا کہ ایک مقدمے کی سماعت آج ہے دیگر مقدمات میں 21 جولائی 23 جولائی اور 24 جولائی کی تاریخ مقرر ہے ۔

پولیس کی جانب سے تاحال تفتیش مکمل نہ کی جا سکی، ریکارڈ بھی پیش نہ کیاگیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل ہونے دیں پھر معاملہ کو دیکھیں گے۔

وکیل بابر اعوان نے دلائل دیے کہ عمر ایوب کے دادا، والد اور بیٹا فوج میں رہے ہیں، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ تفتیش کا مرحلہ ہے یہ پولیس کا حق ہے کہ شواہد جمع کرا سکیں۔

بعد ازاں، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، اعظم سواتی، زین قریشی کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت میں 6 اگست تک توسیع کردی، اس کے ساتھ ہی جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں بھی 6 اگست تک توسیع کر دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

مائیکروسوفٹ کے سسٹم میں خرابیاں،دنیا بھر میں آئی ٹی کے شعبے متاثر

آئی ٹی کے شعبوں بند ہو جانے سے بہت کچھ تھم گیا ہے، آن لائن سروسز میں غیر معمولی رکاوٹ آرہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مائیکروسوفٹ کے سسٹم میں خرابیاں،دنیا بھر میں آئی ٹی کے شعبے متاثر

دنیا بھر میں مائیکرو سوفٹ کے سسٹم میں بہت بڑے پیمانے پر خرابیاں پیدا ہوئی ہیں۔ بڑے بینک، میڈیاآؤٹ لیٹ اور ایئر لائنز میں آئی ٹی کے شعبے بندش کا شکار ہیں۔

آئی ٹی کے شعبوں بند ہو جانے سے بہت کچھ تھم گیا ہے۔ آن لائن سروسز میں غیر معمولی رکاوٹ آرہی ہے۔

لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے پلیٹ فارم کو بھی بندش کا سامنا ہے۔ آئی ٹی کے شعبے کی بندش کے باعث برطانیہ میں ٹرین سروس بھی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ٹرین کمپنیوں نے مسافروں کو خبردار کی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تمام پروازیں گراؤنڈ کردی گئی ہیں۔ جرمنی کے برلن ایئر پورٹ نے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ ہسپانوی کے ایئر پورٹس سے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ امریکی ایئر لائنز بھی تمام پروازیں روک دی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

چین میں دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی

ونڈ ٹربائن مکمل ہوا کی رفتار سے فی گردش 44 کلو واٹ بجلی پیدا کر سکتی ہے،چینی میڈیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین میں دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی

دنیا کی سب سے بڑی سنگل ونڈ ٹربائن نے صوبہ لیاؤننگ میں بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیا ، جس نے بڑی صلاحیت والے آف شور ونڈ ٹربائنز کی تنصیب اور اطلاق کی بنیاد رکھی ہے۔

چینی میڈیا گروپ کے مطابق ہوانینگ گروپ نے بتا یا ہے کہ ونڈ ٹربائن مکمل ہوا کی رفتار سے فی گردش 44 کلو واٹ بجلی پیدا کر سکتی ہے، اور یونٹ ہر سال 74 ملین کلو واٹ صاف بجلی پیدا کرسکتا ہے جس سے 40 ہزار گھروں کی سالانہ بجلی کی طلب پوری ہو گی۔

جوتقریباً 25 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو سالانہ 61 ہزار ٹن تک کم کرنے کے برابر ہے، جس سے توانائی کی بچت اور اخراج میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔گزشتہ 10 سال میں ، چین میں آف شورونڈ پاور کی لاگت میں 60 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll