امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں کورونا ویکسین لگادی گئی ہے،وائٹ ہاؤس


واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 81 سالہ صدر جو بائیڈن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دیں۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔صدر جوبائیڈن خود ساختہ آئسولیشن میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
بائیڈن لاس ویگاس میں انتخا بی مہم پر تھے جب اعلان کیا گیا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تاہم وہ خطاب نہ کر سکے۔
واضح رہے کہ بائیڈن کا کووڈ ٹیسٹ ایسے وقت مثبت آیا ہے جب ان کی دوبارہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی خطرے میں پڑگئی ہے ۔
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت کے سبب ڈیموکریٹ پارٹی نے جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ہے جبکہ دوتہائی ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ بائیڈن دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بنیں۔

سرگودھا یونیورسٹی میں ’’ سوشل اینڈ کلچرل چینج تھرو آرٹ اینڈ ڈیزائن‘‘کے عنوان سے سیمینارکا انعقاد
- 41 minutes ago
مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس
- 24 minutes ago

پاکستان اپنے مفادات، اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم اور صدر مملک کا افغان جارحیت پر ردعمل
- 5 hours ago

ایران کی پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
- 7 minutes ago

وزیر اعلی کا انتخاب: پی ٹی آئی، ن لیگ، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیے
- 30 minutes ago

وزیراعظم اور نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات، پاک افغان کشیدگی پرتفصیلی گفتگو
- 3 hours ago

پاک فوج کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ
- 3 hours ago

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ ڈیان کیٹن 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 5 hours ago

”ضرورت پڑنے پر سخت جواب دیا جائے گا “ ، چین کا اضافی سو فیصد ٹیرف عائد کرنے پر امریکا کو جواب
- 4 hours ago

فائرنگ کے تبادلےاور جھڑپوں میں 23 جوان شہید اور 29 زخمی، 200 سے زائد خارجی جہنم واصل،آئی ایس پی آر
- an hour ago
راولپنڈی: ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 نئے کیسز رپورٹ
- 2 hours ago

پاک افغان کشیدگی : طورخم اور چمن سمیت تمام اہم بارڈر کراسنگ پوائنٹس بند
- 2 hours ago