تحریک لبیک نے فیض آباد سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا


وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد تحریک لبیک نے فیض آباد سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹی ایل پی سے مذاکرات میں مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، اسلام آباد انتظامیہ اور تحریک لبیک کی سینئر قیادت شریک تھی۔
مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ تحریک لبیک فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج پر موجود ہے، حافظ سعد رضوی کے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی امداد اور اسرائیل کی مذمت کے حوالے سے مطالبات تھے، حکومت فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کے لئے اپنی کاوشیں بلا تعطل جاری رکھے گی۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تحریک لبیک بھی ان کوششوں میں اپنی معاونت فراہم کرے گی، حکومت 31 جولائی سے پہلے فلسطین کے لئے امداد کی کھیپ روانہ کرے گی، ایک ہزار ٹن سے زائد خوراک اور دیگر امدادی سامان غزہ بھجوایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر حملے کے بعد اسرائیل دہشت گرد ملک کے طور پر سامنے آیا ہے، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، نیتن یاہو دہشت گرد ہے، ہمارا اقوام عالم سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مسلم امہ سمیت پوری دنیا کو فلسطین میں مظالم بند کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اسرائیل سے متعلقہ مصنوعات اور پروڈکٹس اور اسرائیلی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے گا، اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ٹی ایل پی کے دوستوں کے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

سعودی عرب نے اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا
- 3 hours ago

پنجاب میں قبضہ مافیا کا راج ختم، پراپرٹی آرڈیننس منظور
- 2 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 17 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
- 17 hours ago

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافے کی منظوری
- 27 minutes ago

پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل
- 16 hours ago

پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
- 3 hours ago

بلوچستان حکومت میں کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی
- 34 minutes ago

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم
- 15 hours ago

جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں شامل ہیں، وزیرا طلاعات
- 2 hours ago

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی
- 16 hours ago

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی، گورنر آج حلف لیں گے
- 3 hours ago









