Advertisement
پاکستان

پنجاب بجٹ2021-22 ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

لاہور: پنجاب کے بجٹ2021-22 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر جون 15 2021، 9:06 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق گریڈ  1 سے  گریڈ19  کے وہ  7لاکھ  21 ہزارسے زائد سرکاری ملازمین جنہیں پہلے  کسی قسم کا کوئی اضافی الائونس پیکج نہیں دیا گیا ان کی تنخواہوں میں اسپیشل الاؤنس کی مد میں مزید  25%  کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ صوبہ پنجاب  میں کم سے کم اجرت 20,000 روپے ماہانہ مقرر کر دی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 2ہزار 653ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ موجودہ بجٹ کا حجم گزشتہ کی نسبت 18 فیصد زیادہ ہے۔

وفاقی محصولات میں صوبے کا حصہ5ہزار829ارب روپے متوقع ہے۔ محصولات سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو1ہزار 684ارب روپے منتقل کیے جائیں گے۔

صوبائی محصولات کے لیے 405 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ بجٹ میں جاری اخراجات کا تخمینہ1ہزار 428ارب روپے لگایا گیا ہے۔

پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے لئے 560 ارب کے ریکارڈ فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں تعلیم اور صحت کے لیے 205ارب 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ کیلئے 145ارب40کروڑ، اسپیشل پروگرامز کیلئے91ارب 41کروڑ، صنعت، ذراعت، لائیو اسٹاک، ٹوورازم، جنگلات وغیرہ کیلئے 57 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

پنجاب کی 100 فیصد آبادی یعنی 11کرو ڑ عوام کو ہیلتھ انشورنس مہیا کی جائے گی جس کیئے60 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

رواں سال 5 نئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے قیام کیلئے 12 ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ مجموعی طور پر صحت کا بجٹ369ارب، تعلیم کا مجموعی بجٹ442ارب روپے رکھا گیا جو پچھلے سال سے13فیصد سےزائد ہے۔

Advertisement
مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش   کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

  • 17 hours ago
ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

  • 13 hours ago
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • 2 days ago
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • 2 days ago
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 4 days ago
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

  • 17 hours ago
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 4 days ago
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 2 days ago
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 4 days ago
مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

  • 9 hours ago
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • 2 days ago
Advertisement