بجٹ2021-22: پنجاب حکومت کا تعلیم کیلئے 442ارب ، صحت کیلئے 369 ارب روپےمختص کرنے کا اعلان
لاہور: پنجاب حکومت نے مالی سال 2021-22 کیلئے مجموعی طور پر 442ارب روپے تعلیم جبکہ صحت کیلئے 369 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے شعبہ تعلیم کے لیے مجموعی طور پر 442ارب روپے رکھے ہیں ، جس میں اعلی تعلیم کی سہولت کے لیے پنجاب میں آٹھ نئی یونیورسٹیوں کا قیام ہوگا ، جس کے لیے بجٹ میں 1ارب بیس کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔ ان اضلاع میں پاکپتن،راجن پور،گوجرانوالہ،اٹک،حافظ آباد ڈی خان ،ننکانہ صاحب،بھکر،لیہ،ملتان اور سیالکوٹ شامل ہیں ۔
صوبائی بجٹ میں سیالکوٹ میں آسٹریا کے تعاون سے تعمیری مراحل میں اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے لیے مختص 22اضلاع کے 577پرائمری و ایلمنٹری سکولوں کو مڈل اور ہائی سکولوں کا درجہ دیا جائے گا ۔ میٹرک تک مفت تعلیم کو یقینی بنایا جائے گا جس کے لیے 6ارب 80کروڑ روپے مہیا کیے جائیں گے ۔ ہونہار طلباء کو اسکالر شپ بھی ملے گی جس کیلئے 83کروڑ 40لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
پنجاب حکومت نے رواں بجٹ میں صحت کے شعبے میں اضافہ کیا ہے، آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر صحت کا بجٹ369ارب روپے رکھا گیا ہے ۔صحت کابجٹ رواں مالی سال سے30فیصدزیادہ ہے جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئے96ارب،جاری اخراجات کیلئے 273ارب مختص کیے گئے ہیں ۔رواں مالی سال میں ایئر ایمبولیس کی فراہمی کے منصوبہ کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب کے سالانہ بجٹ 2021-22 کا مجموعی حجم 2653 ارب روپے ہے، پنجاب کےسالانہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ہے۔
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل

.webp&w=3840&q=75)





.jpeg&w=3840&q=75)

