Advertisement
پاکستان

پاکستانی طلبہ بنگلہ دیش میں پھنس گئے ، والدین کا وزیر اعظم کو خط

بنگلا دیش میں پاکستانی طلبہ سے رابطہ منقطع ہونے پر والدین کو پریشانی کا سامنا ہے والدین کی جانب سے  وزیراعظم کی ایڈیشنل سیکرٹری کو خط لکھ کر مدد کی اپیل کی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 21st 2024, 1:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی طلبہ بنگلہ دیش میں پھنس گئے ، والدین کا وزیر اعظم کو خط

بنگلا دیش میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستانی طلبہ بھی پھنس گئے ہیں، بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے  اہلخانہ نے  وزیرِاعظم پاکستان  شہباز شریف سے مددکی اپیل کی ہے۔

بنگلا دیش میں پاکستانی طلبہ سے رابطہ منقطع ہونے پر والدین کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ والدین کی جانب سے  وزیراعظم کی ایڈیشنل سیکرٹری کو خط لکھ کر مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ بچے سارک کوٹہ کے تحت بنگلہ دیش کےکالجوں میں زیر تعلیم ہیں، بنگلہ دیش بالخصوص ڈھاکا اور ملحقہ شہروں میں کرفیو نافذ ہے، بنگلہ دیشی حکومت  نے تمام  طلباء کو  ہاسٹلز سے نکال دیا ہے، ہمارے بچے بنگلا دیش میں ہاسٹلز کے احاطے میں محصور ہیں۔ والدین کی جانب سے بنگلا دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر سے رابطےکی درخواست کی گئی ہے۔

والدین نے خط میں وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ تمام پاکستانی طلبہ کی محفوظ اور جلد از جلد واپسی کو یقینی بنایا جائے ۔ 

Advertisement