جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ملک کے مختلف علاقوں میں واٹس ایپ سروس ڈاؤن

فیسبک ایپلیکیشن بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں ڈاؤن رہی اور پاکستان میں ایکس ایپلیکیشن گزشتہ 6 ماہ سے ڈاؤن ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے مختلف علاقوں میں واٹس ایپ سروس ڈاؤن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ملک میں سوشل میڈیا ایپس  سست روی کا شکار ہیں، ایکس اور فیسبک کے بعد اب واٹس ایپ بھی ڈاؤن ہو گئی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہوگئی،واٹس ایپ صارفین شدید مشکل کا شکار ہیں۔ صارفین کو واٹس ایپ پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسجز ڈاؤنلوڈ ہونے میں رکاوٹ کا سامنا ہے جبکہ  پی ٹی اے کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتہ فیسبک ایپلیکیشن بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں ڈاؤن رہی اور پاکستان میں ایکس ایپلیکیشن گزشتہ 6 ماہ سے ڈاؤن ہے۔

جرم

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

واقعہ رات گئے پیش آیا جب نامعلوم دہشت گردوں نے اورمڑ پولیس چوکی پر اسنائپر گن سے فائرنگ کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

پشاور: پشاور کے نواحی علاقے اورمڑ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب نامعلوم دہشت گردوں نے اورمڑ پولیس چوکی پر اسنائپر گن سے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلادیشی سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمتوں میں کوٹے سے متعلق بڑا فیصلہ

اعلیٰ عدلیہ نے پر بھرتیوں سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلادیشی سپریم کورٹ کا  سرکاری ملازمتوں میں کوٹے  سے متعلق بڑا فیصلہ

بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے پر بھرتی سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی سپریم کورٹ میں کوٹا سسٹم بحالی کے خلاف سماعت میں عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹوں پر ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد روک دیا جس کو گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نےسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کو بحال کیا تھا۔ 

دوسری جانب بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اور  پرتشدد مظاہروں کو روکنےکے لیے لگائےگئےکرفیو میں آج دوپہر تک کی توسیع کردی گئی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے۔

پرتشدد مظاہروں میں 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ہلاک افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ 150 پولیس اہلکار  زخمی بھی ہوئے۔ حکومت کی ہدایت پر انٹرنیٹ، ٹیکسٹ میسج اور اوورسیز کال سروسز جمعرات سے معطل ہے جبکہ تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹا دیے جانے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے طلبہ کا احتجاج جاری ہے اورکوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی پولیس اور حکمران جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کا 56 فیصد حصہ کوٹے میں چلا جاتا ہے جس میں سے 30 فیصد سرکاری نوکریاں 1971کی جنگ میں لڑنے والوں کے بچوں، 10 فیصد خواتین اور 10فیصد مخصوص اضلاع کے رہائشیوں کے لیے مختص ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزینوں پر بمباری جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے فلسطینی صحافی بیوی بچوں سمیت شہید ہوئے، میڈیا رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزینوں پر بمباری جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی پناہ گزینوں پر بمباری جاری ہے ، تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی بھی ہو ئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے فلسطینی صحافی بیوی بچوں سمیت شہید ہوئے۔ غزہ میں لوگوں کے اجتماع پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا، شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک ہی خاندان 2 افراد شہید ہو گئے۔

علاوہ ازیں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ٹاور پر اسرائیل کے حملے میں صحافی کیمرہ مین زخمی ہو گیا ، عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی بربریت سے 38 ہزار 919 فلسطینی شہید اور 89 ہزار 622 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کا بھی دعویٰ کیا ہے حزب اللہ کے مسلح گروپ نے شمالی اسرائیل میں جوابی کارروائی کے دوران توپ خانے کو نشانہ بنایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll