Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیں، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ مقابلہ میدان میں ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 21 2024، 2:29 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیں، مولانا فضل الرحمن

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے پارٹی وابستگی سے بالا عوامی امن جلسوں کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی کے خلاف ملک گیر یوم سیاہ منایا جائیگا، 10 اگست کو مردان میں کسان کنونشن منعقد ہوگا، 11 اگست کو پشاور میں تاجر کنونشن جبکہ 18 اگست کو لکی مروت میں امن کنونشن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام عوامی اجتماعات میں خود شریک ہونگا، یہ اجتماعات پارٹی وابستگی سے بالا عوامی ترجمان ہونگے، پاکستان کے عوام 2001ء سے 2024ء تک امن کو ترستے ہیں، بنیادی ضرورت امن ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ مقابلہ میدان میں ہے، جو سیاسی سہولت یا مراعات بطور سیاستدان مجھے حاصل ہوں وہ سب کو یکساں ہونی چاہئیں۔

 

Advertisement