جی این این سوشل

پاکستان

سینئر سیاستدان شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان 

بہت سوچ و بچار کے بعد سیاست سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، شفقت محمود

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سینئر سیاستدان شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان 
سینئر سیاستدان شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ بہت سوچ و بچار کے بعد سیاست سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کسی دباؤ کی وجہ سے نہیں کیا اور میرا کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کا ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ آج سے 34 سال پہلے میں نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا۔ بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے اب سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔ یہ فیصلہ نا ہی کسی پریشر کی وجہ سے ہے، اور نا ہی میرا ارادہ کسی اورسیاسی جماعت میں جانے کا ہے۔ یہ اعلان صرف سیاست سے علیحدگی کا ہے اور اس کا تعلق وقت اور عمر  کے تقاضے سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جو کہتے ہیں کے سیاست میں نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے۔

پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کفایت شعاری پر عمل درآمد شروع

سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کرتے ہوئے نئی گاڑیاں خریدنے پابندی لگا دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کفایت شعاری پر عمل درآمد شروع

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمد شروع کردیا گیا۔

سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کردیا اور نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی۔

قومی اسمبلی کے مانیٹائزیشن لینے والے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مانیٹائزیشن لینے والے افسران قواعد کے مطابق اداٸیگی کرکے گاڑی استعمال کریں، افسران اور ایم این ایز پرانی سرکاری گاڑیوں کو بھی احتیاط سے چلاٸیں۔

سردار ایاز صادق نے اپنے لیے نئی گاڑی لینے سے بھی انکار کردیا جبکہ وہ بحثیت اسپیکر قومی اسمبلی 10 سال پرانی گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنا پروٹوکول انتہائی محدود کردیا، سردار ایاز صادق کا پروٹوکول 2 گاڑیوں پر مشتمل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی عزائم سے عوام باخبر ہے، بیرسٹر سیف

بعض مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعہ پر سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی عزائم سے عوام باخبر ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہانتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی عزائم سے عوام باخبر ہے، بعض مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعہ پر سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بنوں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں،واقعے کے فوری بعد وزیراعلی نے تمام مصروفیات چھوڑ کر بنوں کے معاملات پر توجہ دی ہوئی ہے،بنوں میں کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح رہی۔

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بنوں انتظامیہ مسلسل وزیر اعلی کو آگاہ کررہے ہیں، مقامی انتظامیہ اور سماجی عمائدین پر مشتمل کمیٹی کے مذاکرات چل رہے ہیں،مذاکرات کا عمل شروع ہوتے ہی بنوں میں امن بحال ہوا، سماجی عمائدین اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی علاقے میں دیر پا قیام امن کو یقینی بنائے  گی، سماجی عمائدین پر مشتمل کمیٹی کی جلد وزیر اعلی سے ملاقات متوقع ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی کی ہدایت پر قائم کمیشن بہت جلد واقعے کے حوالے سےانکوائری رپورٹ جمع کرے گا،خیبرپختونخوا دہشتگردی سے پہلے متاثر ہے اور کسی بھی بڑے سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا،عوام کی جان و مال کی حفاظت صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، عوام شدت پسندی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کا دھاوا، پرچم جلانے کی کوشش

افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں ایک احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں  کا دھاوا، پرچم جلانے کی کوشش

فرینکفرٹ: جرمن شہر فرینکفرٹ میں واقع پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں نے حملہ کر کے پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا۔ اس افسوسناک واقعے پر پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں ایک احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق افغان باشندوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی بھی کوشش کی۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارتی تنصیبات کی حفاظت کی ذمہ داری میزبان ملک کی حکومت کی ہوتی ہے، اور اس معاملے پر بین الاقوامی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی حفاظت کے معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

فرینکفرٹ میں جرمن حکام نے پاکستانی سفارتی حکام کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جرمن حکام نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll