بشری بی بی کے وکیل نے پرویز خٹک اور زبیدہ جلال پر جرح مکمل کرلی


اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت جمعے تک ملتوی کردی جبکہ ملزمہ بشری بی بی کے وکیل نے پرویز خٹک اور زبیدہ جلال پر جرح مکمل کرلی، اس کے علاوہ نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر راتھر کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت کی۔سماعت کے دوران بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کی جانب سے چوہدری ظہیر عباس اور سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے امجد پرویز اور سردار مظفر عباسی سمیت لیگل ٹیم عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔
سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک اور زبیدہ جلال پر ملزمہ بشریٰ بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کرلی، اس کے علاوہ نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر راتھر کا بیان بھی قلم بند کر لیا گیا۔
سماعت کے دوران پرویز خٹک کی جانب سے عدالت میں تحریری درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ میرے بیان میں شامل کیا جائے کہ میں نے اس وقت کے سابق وزیراعظم عمران خان کے اصرار پر بند لفافے اور ایڈیشنل ایجنڈے کی منظوری دی، سابق وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں ایڈیشنل ایجنڈے کے طور پر لائے گئے لفافے کو پڑھے اور بحث کیے بغیر منظور کرنے پر اصرار کیا تھا۔
انہوں نے درخواست میں کہا کہ میرے بیان میں یہ شامل نہیں کیا گیا، عدالت سے درخواست ہے میرے بیان میں یہ مؤقف بھی شامل کیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ریفرنس میں مجموعی طور پر 34 گواہان کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں اور مجموعی طور پر 33 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل



