جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے عالمی معروف شخصیات کو فیشن واک کرادی

 ایلون مسک کی جانب سے اپنے آپ کو ہیرو کے طور پر دکھایا گیا تھا جبکہ اگلے ہی لمحے انہوں نے خلائی لباس پہن لیا فیشن شو میں اگلا نمبر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے عالمی معروف شخصیات کو فیشن واک کرادی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آرٹیفیشل انٹیلی جنس جہاں دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر رہی ہے، وہیں اب معروف شخصیات کو بھی فیشن شو میں واک کرادی ہے۔

ایک ایسی ہی اے آئی سے بنی ویڈیو ایلون مسک کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں معروف شخصیات کو عجیب و غریب کپڑے پہنا دیے تھے,ایکس پر ایلون مسک کی جانب سے اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیش شو میں پوپ فرانس کی جانب سے اے آئی شو میں شرکت کی گئی، جہاں پوپس فرانس ہاتھ میں کراس لیے سفید رنگ کا برفیلا لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔

اسی طرح روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے بھی اس فیشن شو میں شرکت کی گئی، تاہم انہیں خاتون کا لباس پہنایا گیا تھا، پوتن کو ایلون مسک کی جانب سے اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی صدر نے ہم جنس پرستانہ رنگ کا لباس پہنا تھا۔ اسی طرح اگلا نمبر تھا امریکی صدر جوبائیڈن کا، جنہوں نے فوجی یونیفارم کے رنگ کا لباس پہنا تھا جبکہ آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگائے جوبائیڈن وہیل چئیر پر بیٹھے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اسی طرح ایلون مسک کی جانب سے بھی شرکت کی گئی اور سیاہ رنگ کی انڈر وئیر جس پر انہی کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ کا لوگو بنا ہوا تھا۔

 ایلون مسک کی جانب سے اپنے آپ کو ہیرو کے طور پر دکھایا گیا تھا جبکہ اگلے ہی لمحے انہوں نے خلائی لباس پہن لیا۔ فیشن شو میں اگلا نمبر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تھا جو کہ مجرم کا لباس پہنے نظر آئے جن کے ہاتھوں میں ہتھکڑی بھی موجود تھی۔ دنیا بھر میں اپنے جوہری ہتھیاروں کے باعث توجہ حاصل کرنے والے شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان بھی اس فیشن شو میں نظر آئے جو کہ ڈی جے کے طور پر دکھائی دیے اور گلے میں سونے کی موٹی چین بھی پہنے ہوئے تھے۔ امریکی سیاستدان نینسی پیلوسی بھی فیشن شو کا حصہ تھیں جو کہ دلچسپ لباس زین تن کیے ہوئے تھیں، جبکہ اسٹیو جاب گلے میں ایپل کا ہی لیپ ٹاپ ڈالے نظر آئے۔ چینی صدر شی جنگ پنگ کی جانب سے لال رنگ کا کھلا لباس پہنا تھا جس پر بھالو بنے ہوئے تھے، ساتھ ہی ہاتھ میں بیگ بھی تھامے ہوئے تھے، سابق امریکی خارجہ ہلری کلنٹن بھی نظر آئی جو کہ لال رنگ کا پینٹ کوٹ پہنے ہوئے تھیں۔

حیرت انگیز طور پر فیس بُک کو بھی ایلون مسک کی ویڈیو میں دکھا جا سکتا ہے جو کہ سیاہ رنگ کی انڈر وئیر پہنے ہوئی تھے، جس پر ’ایف بی‘ لکھا تھا، ساتھ ہی ان کے جسم پر سانپ کی کھال نما نشان دکھائے گئےتھے۔ لیکن سابق امریکی صدر باراک اوباما کو ہیرو کے طور پر دکھایا گیا ہے، جبکہ انہیں مختلف کارٹونز والے لباس پہنے نظر آئے، ساتھ ہی باسکٹ بال کا لباس بھی پہنے دکھائی دیے۔ ان کے لباس پر "ہوپ" لکھا تھا، یعنی انہیں امید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ نریندر مودی بھی رنگ برنا "گولہ گنڈا" جیسا لباس پہنے نمونے کے طور پر دکھائی دیے، سعودی ولی عہد سلمان بھی دکھائی دیے، جو کہ سی گرین اور سنہرا رنگ اور چشمہ لگائے نظر آئے۔ جبکہ حال ہی میں امریکی صدر کی صدارتی امیدوار کی ریس میں پیچھے ہٹنے کےبعد کمالا ہارس سامنے آئی ہیں، انہوں نے بھی فیش شو میں شرکت کی۔

دنیا

مانچسٹر ائیرپورٹ پر پاکستانی فیملی پر تشدد کرنے والے برطانوی پولیس اہلکار معطل

اس واقعے پر لوگوں کی تشویش سمجھ سکتا ہوں، برطانوی وزیراعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مانچسٹر ائیرپورٹ پر  پاکستانی فیملی پر تشدد کرنے والے برطانوی پولیس اہلکار معطل

برطانیہ میں مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر پولیس اہلکاروں کے تشدد پر برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹامر بیان جاری کردیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس واقعے پر لوگوں کی تشویش سمجھ سکتا ہوں، میں نے خود بھی نوجوان پرتشدد کی ویڈیو دیکھی ہے۔ مانچسٹر پولیس نے تشدد میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا ہے، ہوم سیکریٹری میئر مانچسٹر سے اس حوالے سے میٹنگ کر رہی ہیں۔

قبل ازیں، مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی فیملی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا تھا، جس کے بعد واقعہ میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ مانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرمینل ٹو پر پیش آیا جس میں قطر سے واپس آنے والی فیملی کے اراکین کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ایک نوجوان کو پیچھے ہاتھ باندھ کر زمین پر لٹایا ہوا تھا تو اسی دوران مانچسٹر پولیس کے ایک اہلکار نے اُس کے سر پر لاتیں ماریں جبکہ متاثرہ نوجوان کے گرد دیگر مرد اور ایک خاتون اہلکار بھی موجود تھی۔

پولیس کی جانب سے زمین پر لٹائے گئے نوجوان کے قریب ایک بوڑھی خاتون بھی بیٹھی تھیں۔ خاتون اہلکار کی کال پر پولیس کے دیگر اہلکار بھی موقع پر پہنچے اور انہوں نے ایک شخص کو زمین پر اوندھے منہ جبکہ دوسرے کو ہاتھ اوپر کر کے قریب میں کرسی پر بٹھا دیا تھا۔

اُدھر گریٹر مانچسٹر پولیس نے واقعے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر دو مسافروں کے درمیان جھگڑا ہورہا تھا جس کو ایک خاتون اہلکار نے روکنے کی کوشش کی تو مسافر کی جانب سے خاتون اور دیگر دو اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون کی ناک کی ہڈی ٹوٹی جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق وقوعہ سے پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے چار افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ پانچ اہلکاروں کو معطل کر کے 7 اہلکاروں کے خلاف ویڈیوز کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کا فیصلہ

عسکری اداروں نے واضح کیا کہ صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کا فیصلہ

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، جس میں شرکا نے بنوں امن جرگہ کے بیشتر مطالبات سے اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی صدارت میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کے علاوہ بنوں جرگہ کے ارکان شریک ہوئے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ایپکس کمیٹی اجلاس کے شرکا نے بنوں امن جرگہ کے بیشتر مطالبات سے اتفاق کیا ہے، بعد ازاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت منعقدہ ایپکس کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دہشت گرد ہر صورت قابل مذمت ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اگر کوئی بھی مسلح غیرسرکاری شخص ملوث ہو تو اسے گرفتار کرکے کارروائی کی جائے۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق پولیس مسلح گروہ کے دفاتر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے گی، عسکری اداروں نے واضح کیا کہ صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ بارڈر کے قریب ایسے علاقوں میں جہاں پولیس کارروائی نہ کرسکے وہاں فوج کی مدد لی جائے گی، پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ہر وقت گشت کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق موجودہ نفری اور گاڑیوں سے تمام صوبہ بشمول جنوبی اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر اضافی مدد فراہم کی جائے، نئی آسامیوں کی تخلیق میں جنوبی اضلاع کو ترجیح دی جائے، مشکوک علاقوں اور مدارس پر سی ٹی ڈی کارروائی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

پابندی کا اطلاق جمعے 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا، محکمہ داخلہ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت صوبے میں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی ہو گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق جمعے 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

پابندی کا اطلاق دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے ک پاکستان تحریک انصاف نے 26 جولائی بروز جمعہ کو ملک بھر میں پر امن احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll