پی ٹی آئی پر پابندی لگانا حکومت کی خواہشات ہو سکتی ہے مگر یہ ان کے بس کی بات نہیں، اسد قیصر
ہمارے ایم این ایز کو ڈرایا جا رہا ہے، دھمکیاں مل رہی ہیں، آفرز مل رہی ہیں، رہنما پی ٹی آئی


پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا حکومت کی خواہشات ہو سکتی ہے مگر یہ ان کے بس کی بات نہیں۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز کو ڈرایا جا رہا ہے، دھمکیاں مل رہی ہیں، آفرز مل رہی ہیں، 2024ء کے الیکشن میں مسلم لیگ ن بری طرح ہار گئی، مسلم لیگ ن نے اس الیکشن میں ٹوٹل 17 سیٹیں لی تھی۔
سابق سپیکر نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی باتوں کو کوئی سنجیدگی سے لیتا ہی نہیں ہے، پارلیمنٹ بے توقیر ہو گئی ہے، آئین بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے، اگر آپ پارلیمنٹ کے اختیارات بھی ہم سے چھین رہے ہیں تو ملک کو کس طرف لے جا رہے ہیں۔ہمارے ایم این ایز کے خلاف پورا کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے، ، ملک میں اس وقت انارکی ہی انارکی ہے، پارلیمنٹ ہمارا ڈیبیٹنگ کلب بن گیا ہے، پارلیمنٹ میں صرف باتیں ہی باتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتا تھا ووٹ کو عزت دو، جتنا نوازشریف نے ووٹ کو بے عزت کیا یہ تاریخ کا حصہ ہے، مسلم لیگ ن کی پارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہو گا، بہت برا حال کر دیا ہے اس ملک کا، مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگے لیکن اصل میں عوام نے ان پر پابندی لگا دی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی کو اللہ نے عزت دی ہے، پوری دنیا ان کے ساتھ کھڑی ہے، عوام ان کے ساتھ ہے، میں گارنٹی سے کہتا ہوں کہ آئندہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہو گا اور نہ کوئی نام لینے والا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جلسے ہم پورے ملک میں کریں گے لیکن این او سی کے بغیر نہیں کریں گے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 4 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 13 منٹ قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 منٹ قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 گھنٹے قبل



