9 مئی مقدمات،عمران خان کا پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ دینے سے انکار
جیل میں تفتیش کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف نے ابتدائی طور پر سوالات کے جواب دینے سے انکار کیا اور کہا مجھے پولیس پر اعتبار نہیں


بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے لاہور پولیس کی 9 مئی مقدمات کے حوالے سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، تفتیش کے دوران پولیس نے سابق وزیر اعظم سے مختلف سوالات کیے گئے۔ عمران خان نے آج پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا۔
لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی جاوید اصف کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، جیل میں تفتیش کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف نے ابتدائی طور پر سوالات کے جواب دینے سے انکار کیا اور کہا مجھے پولیس پر اعتبار نہیں۔
تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی ایس پی جاوید آصف نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ پولیس کے تفتیشی افسران سے تعاون کریں، ہم آپ کے ساتھ انصاف کریں گے،یقین دہانی پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے 15 منٹ تک پولیس کے سوالات کے جوابات دیے۔
تفتیش کے دوران سابق وزیر اعظم نے پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین کو تین ٹیسٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت سے اداروں کے زیر تفتیش ہوں، فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کراؤں گا، مختلف ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے بعد میں پولیس کو وقت دوں گا‘۔
واضح رہے کہ پی ایف ایس اے کی ٹیم نے عمران خان کی پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کرنے تھے۔ تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تفتیشی ٹیم سے تعاون کرنے سے انکار کیا تھا۔
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- ایک گھنٹہ قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 7 منٹ قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 2 گھنٹے قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 6 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 5 گھنٹے قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 2 گھنٹے قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 3 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 5 گھنٹے قبل