نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانیہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
سیکرٹری خارجہ لیمی نے اپنی مدت کے دوران پاکستان کے لیے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نو منتخب سیکرٹری خارجہ برائے خارجہ امور، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کیمسٹر ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیمسٹر ڈیوڈ لیمی کو برطانوی سیکرٹری خارجہ کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی ، نائب وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ میں نئی حکومت پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مثبت رفتار کو جاری رکھے گی، دونوں وزراء نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے برطانوی پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہا، نائب وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے تناظر سمیت برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو پاکستان کی اہمیت پر زور دیا ۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنےاور تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر سیکرٹری خارجہ لیمی کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔
سیکرٹری خارجہ لیمی نے اپنی مدت کے دوران پاکستان کے لیے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا ۔
دونوں وزراء کی جانب سے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور اکتوبر میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کی میٹنگ میں مصروف رہنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
- 21 hours ago
عالمی بینک کا پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
- an hour ago
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل
- an hour ago
لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ
- 15 hours ago
جنوبی کوریا کے سابق یون سک یول مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار
- 43 minutes ago
ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف
- 14 hours ago
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 14 hours ago
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 35 minutes ago
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات
- 14 hours ago
ملک میں سونےکی قیمت میں کمی
- 14 hours ago
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- 39 minutes ago
وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
- 14 hours ago